وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی ہمارے سماجی تانے بانے کے لیے خطرہ ہے۔

عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ ہفتہ دنیا میں متنوع مذہبی برادریوں کے درمیان مکالمے، ہم آہنگی اور تعاون کو اجاگر کرنے کے لیے اہم ہے، پاکستان کا تصور قائدِ اعظم محمد علی جناح نے تمام مذاہب کے لیے ایک محفوظ ملک کے طور پر دیا تھا۔

پنجاب سب کا ہے، یہاں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنی عبادات کرسکتا ہے، مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب سب کا ہے، یہاں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنی عبادات کرسکتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا دین اسلام انصاف، رحم اور تمام مخلوقات کے احترام کی لازوال تعلیمات پر مبنی ہے، جو ہمیں مثالی طرزِ عمل اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کی شمولیت، رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہیں، مذہبی رواداری پر مبنی بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اور حکمتِ عملی پر عمل درآمد جاری ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ مذہبی اسکالرز اور کمیونٹی رہنما معاشرے میں بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف شہباز شریف نے ہم آہنگی نے کہا کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی سال نو پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد کا پیغام

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کا اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ چین کے سالِ نو کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اور عوام کی جانب سے چین کی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں میں سماجی و معاشی میدان میں چین نے بے مثال ترقی کی، چینی صدر کی قیادت میں چین کی ترقی قابلِ ستائش ہے۔  وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ترقی کے سفر میں پاکستان اور چین اہم شراکت دار ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ چین کے ساتھ قریبی تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • انتہا پسندی ، تفرقہ انگیز بیان بازی ہمارے سماجی تانے بانے کیلئے خطرہ ہے،وزیراعظم
  • حکومت رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی ہمارے سماج کیلئے خطرہ ہے: وزیرِ اعظم
  • پنجاب سب کا ہے، یہاں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنی عبادات کر سکتا ہے: مریم نواز
  • حکومت رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پی ٹی آئی کو پھر سے مذاکرات کی دعوت
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی شائستہ پرویز ملک کو مبارکباد
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی سال نو پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد کا پیغام
  • چین پاکستان کا اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف