لاہور : لاہور اور پنجاب کے مختلف میدانی علاقوں میں شدید دھند نے ایک بار پھر اثرات مرتب کیے ہیں، جس کی وجہ سے حد نگاہ میں کمی آ گئی ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق مختلف راستوں پر دھند کے باعث موٹروے بند کر دی گئی ہے۔ خاص طور پر موٹروے ایم 3 فیض پور سے ننکانہ صاحب، ایم 11 لاہور سیالکوٹ، اور ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں۔

 

دھند کے سبب لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔ کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 402 اور دبئی سے لاہور آنے والی پرواز 724 تاخیر کا شکار ہیں، جب کہ لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 523 طیارے کی کمی کی وجہ سے اڑان نہیں بھر سکی۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دھند اگلے کچھ دنوں تک برقرار رہ سکتی ہے، اور مسافروں کو سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

شالیمار ایکسپریس ٹرین حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

لاہور:

لاہور سے کراچی جانے والی 28 ڈاؤن شالیمار ایکسپریس ٹرین حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب آج صبح لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی تین کوچز پٹڑی سے اتر گئی تھیں جس کے باعث ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر بند ہوگئی۔

مزید پڑھیں؛ لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ، ٹرینوں کا شیڈول متاثر

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین لاہور سے روانہ ہو کر کراچی جا رہی تھی کہ شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب اچانک پٹڑی سے اتر گئی جبکہ ٹرین کی ایک کوچ ٹیڑھی بھی ہوگئی۔

حادثے کے بعد ریلوے افسراں اور عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق لاہور سے راولپنڈی ٹریک کو ٹرینز کی آمدورفت کے لیے بحال کر دیا گیا ہے جبکہ جبکہ لاہور سے فیصل آباد ٹریک کی بحالی کے لیے ٹیمز مصروف عمل ہیں۔

ریلیف آپریشن کی نگرانی سی ای او ریلویز عامر علی بلوچ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند، موٹر ویز مختلف مقامات پر بند
  • محکمہ موسمیات کی مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، موٹروےبند، فلائٹ شیڈول بھی متاثر
  •  پنجاب بھر میں دھند کا راج،  موٹروےبند، فلائٹ شیڈول بھی متاثر
  • شاہدرہ:شالیمارایکسپریس کی 3  بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں‘ٹرینوں کی آمدورفت متاثر
  • شالیمار ایکسپریس ٹرین حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی
  • لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ پل پر حادثہ
  • مغربی ہواﺅں کے اثرات لاہور میں آئندہ 2 روز کے دوران بارش کا امکان
  • سندھ اور پنجاب میں موٹروے تنازع شدت اختیار کرگیا