Express News:
2025-02-01@07:47:05 GMT

امریکا میں طیارہ گرنے کا ایک اور واقعہ؛6 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 
 

مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ ایک شاپنگ مال کے قریب گرنے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آیا۔

حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ پر پہنچیں اور ریسکیو کارروائی شروع کردی۔ تاحال حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں، تاہم حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یاد رہے کہ یہ حادثہ ایک روز قبل ہی واشنگٹن میں ہونے والے ایک بڑے فضائی حادثے کے بعد پیش آیا، جس میں مسافر طیارہ اور ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے تھے۔ اس واقعے میں 67 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے، اور اب تک 41 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جنوبی سوڈان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ‘ 20 افراد ہلاک

جوبا (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی سوڈان کی ریاست یونٹی میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ریاستی وزیر اطلاعات نے کہا کہ طیارے میں 21 افراد سوار تھے،جن میں سے صرف ایک مسافر زندہ بچ سکا۔ طیارہ رن وے سے محض 500 میٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ معمول کے مشن پر تھا۔ حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ ستمبر 2018 ء میں دارالحکومت جوبا سے یرول شہر جانے والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں ایمبولینس طیارہ حادثے کا شکار، 6 افراد ہلاک
  • امریکا میں چھوٹا ایمبولینس طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • امریکا میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک
  • فلاڈیلفیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع
  • واشنگٹن طیارہ حادثہ :67 افراد ہلاک ،1 پاکستانی خاتون شامل
  • واشنگٹن طیارہ حادثہ، نائن الیون کے بعد بدترین فضائی سانحہ، تمام 67 افراد ہلاک
  • امریکہ میں مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں جا گرا، 18 افراد ہلاک
  • جنوبی سوڈان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ، 20 افراد ہلاک
  • جنوبی سوڈان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ‘ 20 افراد ہلاک