کم وقت میں اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن؛ دنیائے کرکٹ کا منفرد ریکارڈ قرار
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کی نہایتی کم وقت میں تکیمل کو دنیائے کرکٹ کا منفرد ریکارڈ قرار دیدیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی الصبح قذافی اسٹیڈیم پہنچے جہاں انہوں نے مختلف فلورز اور ہاسپٹلٹی باکسز کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا اور باکسز کے سامنے لگائی ریلنگ کے معیار کو چیک کیا۔
محسن نقوی نے فنشنگ ورک کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں: کیا قذافی اسٹیڈیم کے انکلوژر سے ''عمران خان'' کا نام ہٹایا جارہا ہے؟
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم تکمیل کے قریب ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف 7 فروری کو افتتاح کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی کے میچز دیکھنے والے شائقین نئے اسٹیڈیم کی سہولتوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
مزید پڑھیں: اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن؛ نئی لُک دیکھ کر بھارت حیران رہ گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے صرف 110 روز میں قذافی اسٹیڈیم لاہور کی 99 فیصد تکمیل کو دنیائے کرکٹ کا منفرد ریکارڈ قرار دیا گیا ہے۔
تزئین و آرائش کے بعد 24 ہزار نشستوں والے قذافی اسٹیڈیم میں مزید 10 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش بنی ہے اور اب 34 ہزار سے زائد شائقین بیک وقت گراؤنڈ میں میچ سے لطف اندوز ہوں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قذافی اسٹیڈیم
پڑھیں:
قذافی اسٹیڈیم ،عمران خان انکلوژر کا بورڈ دوبارہ نصب کردیاگیا
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان انکلوژر کا بورڈ دوبارہ نصب کر دیا گیا۔چند روز سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ قذافی اسٹیڈیم کی دوبارہ تعمیر کے دوران عمران خان کے نام کا بورڈ ہٹا دیا گیا ہے تاہم یہ تمام قیاس آرائیاں اس وقت دم توڑ گئیں، جبکہ اسٹیڈیم لاہور میں عمران خان انکلوژر کا بورڈ دوبارہ نصب کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم کے تمام انکلوژرز کو سابق عظیم کرکٹرز کے نام سے منصوب کیا گیا ہے۔دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں عروج پر ہیں اس سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم کے داخلی راستے پر دیوہیکل مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے۔ 27 سے 28 فٹ بلند مجسمہ 18 دن میں مکمل کیا گیا ہے، مجسمے کو رنر مین کا نام دیا گیا ہے، مجسمے میں کھلاڑی کو دوڑتے ہوئے انداز میں دکھایا گیا ہے لوہے سے تیار کردہ مجسمے کا وزن دو ٹن ہے۔