امریکہ(نیوز ڈیسک)ایک 100 میٹر چوڑے سیارچے نے عالمی سیاروی دفاعی نظام کو متحرک کر دیا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ 2032 میں اس سیارچے کا زمین سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ایسٹرائیڈ 2024 وائے آر 4 کو چلی کی ایک ٹیلی اسکوپ نے سب سے پہلے دسمبر 2024 میں دیکھا تھا مگر اب امریکی اور یورپی خلائی اداروں نے اسے زمین کے لیے ممکنہ خطرہ قرار دیا ہے۔اب تک کے تجزیوں کے مطابق اس بات کا 1.

3 فیصد امکان ہے کہ یہ سیارچہ 22 دسمبر 2032 کو زمین کے کسی حصے سے ٹکرا جائے جبکہ 99 فیصد امکان ہے کہ یہ زمین کے قریب سے گزر جائے گا۔

ایڈنبرگ یونیورسٹی کے پروفیسر کولین سنوڈگراس نے بتایا کہ اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ یہ سیارچہ زمین کو کوئی نقصان پہنچائے بغیر گزر جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ مگر پھر بھی اس پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں اس کے راستے کی زیادہ بہتر پیشگوئی کی جاسکے۔اسے زمین کے لیے خطرہ قرار دیے جانے والے سیارچوں کی فہرست کی کیٹیگری 3 میں شامل کیا گیا ہے کیونکہ اس کا زمین سے ٹکرانے کا امکان ایک فیصد یا اس سے زیادہ ہے۔اس فہرست میں 0 سے لے 10 کیٹیگریز شامل ہیں اور 10 میں سب سے زیادہ خطرے کا باعث بننے والے سیارچوں کو شامل کیا جاتا ہے۔

اب تک کیٹیگری 10 میں کوئی سیارچہ شامل نہیں ہوا بس ایک بار سیارچے Apophis کو کیٹیگری 4 شامل کیا گیا جو 2004 میں شہہ سرخیوں کا حصہ بنا تھا۔ماہرین کے مطابق ایسٹرائیڈ 2024 وائے آر 4 جتنے بڑے سیارچے زمین کو تباہ کرنے کے لیے ناکافی ہیں مگر اس سے کسی شہر کو بہت زیادہ تباہی تباہی کا سامنا ہوسکتا ہے۔اس سیارچے کے باعث اقوام متحدہ کے توثیق شدہ 2 عالمی ایسٹرائیڈ ریسپانس گروپس ضرور متحرک ہوگئے ہیں تاکہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیاری کو یقینی بنایا جاسکے۔

امریکا میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: امکان ہے زمین کے کے لیے

پڑھیں:

آئی پی ایل 2025: امپائر نے کھیل کے دوران اچانک کھلاڑیوں کے بلّے کیوں چیک کئے؟

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے اتوار کے ڈبل ہیڈر میچز میں ایک منفرد اور دلچسپ عمل دیکھا گیا، جب امپائر نے اچانک کھلاڑیوں کے بلّوں کے سائز کی جانچ شروع کر دی۔ دہلی کیپیٹلز اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ کے دوران، فیلڈ امپائر نے ممبئی کے کپتان ہاردک پانڈیا کے بلّے کی چوڑائی ناپنے کے لیے ایک خاص گیج کا استعمال کیا۔

خوش قسمتی سے پانڈیا کا بلّا مقررہ حد یعنی 4.25 انچ (10.8 سینٹی میٹر) کے اندر تھا۔ امپائر نے پورے بلّے پر گیج کو چلا کر اس بات کو یقینی بنایا کہ کسی بھی مقام پر یہ حد سے تجاوز نہ کرے۔

آئی پی ایل کے قوانین کے مطابق، کسی بھی کھلاڑی کا بلّا درج ذیل پیمائش سے تجاوز نہیں کر سکتا:
چوڑائی: 4.25 انچ (10.8 سینٹی میٹر)
موٹائی: 2.64 انچ (6.7 سینٹی میٹر)
کنارے: 1.56 انچ (4.0 سینٹی میٹر)
بلّا گیج میں سے بہ آسانی گزرنا بھی ضروری ہے۔

اس اقدام کا مقصد غیر قانونی یا حد سے بڑے بلّوں کے استعمال کو روکنا ہے، کیونکہ حالیہ سیزن میں رنز کا سیلاب آیا ہوا ہے، اور تقریباً ہر میچ میں ٹیمیں 200 سے زائد رنز بنا رہی ہیں۔

دن کے پہلے میچ میں، راجستھان رائلز اور رائل چیلنجرز بینگلورو کے مقابلے کے دوران فل سالٹ اور شمرون ہیٹمائر کے بلّے بھی چیک کیے گئے۔ فل سالٹ نے زبردست اننگز کھیلتے ہوئے 33 گیندوں پر 65 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو فتح دلائی، جبکہ ہیٹمائر اچھی فارم کے باوجود نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے۔

دوسری طرف، ہاردک پانڈیا اس میچ میں صرف 2 رنز بنا سکے، لیکن ان کی قیادت میں ممبئی انڈینز نے سیزن کی صرف دوسری فتح حاصل کی۔ میچ کی اصل چمک دہلی کیپیٹلز کے امپیکٹ پلیئر کرون نائر نے چُرائی، جنہوں نے صرف 40 گیندوں پر 89 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ممبئی کے ہر باؤلر کو نشانہ بنایا، حتیٰ کہ جسپریت بمراہ بھی نہیں بچے۔

تاہم، کرون نائر کے آؤٹ ہوتے ہی دہلی کی ٹیم لڑکھڑا گئی۔ ممبئی انڈینز کے امپیکٹ پلیئر، لیگ اسپنر کرن شرما نے درمیانی اوورز میں تین اہم وکٹیں لے کر میچ کا رخ پلٹ دیا۔ آخر میں دہلی کیپیٹلز 193 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور ممبئی نے 12 رنز سے کامیابی سمیٹی۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • ٹیرف جنگ کا مستقبل کیا ہے؟
  • پاکستان میں 5 الیکٹرک اسکوٹرز لانچ، قیمتیں کیا ہیں؟
  • اسلام آباد کا بڑا زمین اسکینڈل بے نقاب: گولڑہ شریف کے پیروں سمیت 9 افراد کے خلاف نیب کا ریفرنس، سابق اعلیٰ افسران بھی شامل
  • آئی پی ایل 2025: امپائر نے کھیل کے دوران اچانک کھلاڑیوں کے بلّے کیوں چیک کئے؟
  • پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے دس ممالک میں شامل
  • کراچی میں آج سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • سندھ میں شدید گرمی کی لہر، ہیٹ ویو الرٹ جاری، کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • امریکا میں رواں ماہ ہزار سال کا بد ترین سیلاب آنے کا امکان ہے، ناسا
  • پاکستان میں ایک گھنٹے کے دوران دو بار زلزلہ
  • کراچی، آج گرمی بڑھنے، پارہ 38 پر پہنچنے، شدت 41 درجے کی محسوس ہونے کا امکان