شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی علامہ عامر ہمدانی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
دوران ملاقات علامہ شبیر میثمی نے صوبائی صدر علامہ عامر ہمدانی کے والد بزرگوار سینیئر تنظیمی سید ابرار حسین شاہ صاحب سے عیادت کی اور موجودہ و ماضی کی تنظیمی صورتحال پر مفصل گفت و شنید ہوئی، تشریف آوری پر سادات برادران نے سیکرٹری جنرل کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید عامر عباس ہمدانی سے اُن کے آبائی علاقے میں اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، دوران ملاقات ان کے والد بزرگوار سینیئر تنظیمی سید ابرار حسین شاہ صاحب سے عیادت کی اور موجودہ و ماضی کی تنظیمی صورتحال پر مفصل گفت و شنید ہوئی۔ تشریف آوری پر سادات برادران نے سیکرٹری جنرل کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، رفعت عباس زیدی و دیگر رفقا بھی ہمراہ تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیکرٹری جنرل
پڑھیں:
منیر اکرم کا سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے مندوبین کو ظہرانہ
فوٹو: جیو اسکرین گریباقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے منتخب 10 رکن ممالک کے مستقل مندوبین کو ظہرانہ دیا۔
نیویارک میں واقع پاکستان ہاؤس میں دیے گئے اس ظہرانے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی شریک ہوئے۔
سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ای-10 ارکان کو اقوام متحدہ کی امن قائم رکھنے کی مستقبل کی حکمت عملی اور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
رپورٹس کے مطابق اس بریفنگ کے بعد مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔