شرح سود میں کمی سے پرانی گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنا فرق پڑا؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
ملکی معاشی حالات کے باعث گزشتہ چند سالوں سے دیگر اشیا کی طرح گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا۔ شرح سود 22 فیصد تک پہنچ جانے سے بینک سے لیز ہونے والی گاڑیوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا تھا تاہم گزشتہ ایک سال سے شرح سود میں بڑی کمی ہوئی ہے اور 22 فیصد سے 12 فیصد پر آگئی ہے، جس کے بعد بینک سے لیز ہونے والی گاڑیوں کی قیمت میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔
’وی نیوز‘ نے گاڑیوں کا کاروبار کرنے والے ڈیلرز سے گفتگو کی اور ان سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ شرح سود کم ہونے سے کیا پرانی گاڑیوں کی قیمتوں پر بھی فرق پڑا ہے، اور اب گاڑیوں کی مارکیٹ کی کیا پوزیشن ہے؟
یہ بھی پڑھیں شرح سود میں کمی، گاڑیوں کی قیمتیں کب اور کتنی کم ہوں گی؟
’شرح سود میں کمی کا فی الحال مارکیٹ پر کوئی اثر نہیں پڑا‘اسلام آباد کے بلیو ایریا میں گاڑیوں کے شوروم کے مالک محمد رضوان نے ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی اور گاڑیوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سے ہمارا کام بالکل ہی ختم ہونے کی قریب ہے، مارکیٹ بہت سلو ہے اور گاڑیوں کی خرید و فروخت بالکل نہ ہونے کے برابر ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے شرح سود میں کمی کا اعلان تو کیا ہے لیکن اس سے فی الحال مارکیٹ پر کوئی اثر نہیں پڑا، ہو سکتا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں قیمتوں میں کمی ہو جائے۔
’شرح سود میں کمی سے گاڑیوں کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی‘اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ مرکز میں گاڑیوں کی خرید و فروخت کرنے والے محمد ریان نے ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شرح سود کے کم ہونے سے گاڑیوں کی مارکیٹ میں کوئی فرق نہیں پڑےگا۔
انہوں نے کہاکہ اس سے ایک فرق ضرور پڑے گا کہ پہلے جو گاڑی 5 سے 6 ماہ میں فروخت ہوتی تھی اب وہ گاڑی شاید ایک ماہ میں فروخت ہو جائے کیونکہ لوگوں نے بینکوں سے پیسا نکال کر مارکیٹ میں انویسٹمنٹ کرنا شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں سوزوکی کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتیں 2 لاکھ روپے تک بڑھا دیں
انہوں نے کہا کہ پیسا مارکیٹ میں آنے سے کاروبار چلے گا اور خرید و فروخت زیادہ ہوگی لیکن گاڑیوں میں کی قیمتوں میں کمی کا امکان نظر نہیں آرہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پیسا حکومت پاکستان خرید و فروخت سرمایہ کار شرح سود گاڑیوں کا کاروبار گاڑیوں کی قیمتیں مارکیٹ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیسا حکومت پاکستان سرمایہ کار گاڑیوں کا کاروبار گاڑیوں کی قیمتیں مارکیٹ وی نیوز گاڑیوں کی قیمتوں میں گاڑیوں کی قیمتیں
پڑھیں:
عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی قیمتوں میں اضافہ
کراچی: بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت میں 22 ڈالر اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2,300 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 88 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 10 گرام سونا 1,972 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 47 ہزار 513 روپے کا ہو گیا ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں سونا 22 ڈالر مہنگا ہو کر 2,763 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔