افریقی ملک چاڈ میں تعینات فرانسیسی فوجی روانہ ہورہے ہیں

انجامینا (انٹرنیشنل ڈیسک ) فرانس نے افریقی ملک چاڈ میں اپنا آخری فوجی اڈا بھی مقامی حکام کے حوالے کرکے مکمل انخلا کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چاڈ خطے میں انسداد دہشت گردی کی ایک اہم قوت رہا ہے اور وہ ان آخری ممالک میں سے ایک تھا جہاں فرانس نے بڑی فوجی موجودگی برقرار رکھی تھی۔اس سے قبل فرانسیسی فوج نائیجر، برکینا فاسو اور مالی سے بھی انخلا کرچکی ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کا کرکٹ میں واپسی کا اعلان

جوہانسبرگ(اسپورٹس ڈیسک ) سابق کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے تصدیق کی ہے کہ شائقین کرکٹ ایک بار پھر انہیں میدان میں کرکٹ کھیلتا دیکھیں گے۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے 2018میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، تاہم وہ 2021 تک فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہے تھے لیکن پھر انہوں نے 2021 میں تمام طرز کی کرکٹ سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے آخری میچ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کیلئے کھیلا تھا۔تاہم اب اے بی ڈی ویلیئرز نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن میں نہ صرف ساتھ افریقا چیمپئنز کی نمائندگی کریں گے بلکہ ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈز ایک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ہے جس میں ریٹائرڈ اور غیر معاہدہ شدہ کرکٹ لیجنڈز حصہ لیتے ہیں۔ڈی ویلیئرز نے کہا کہ 4 سال پہلے میں نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی ۔

متعلقہ مضامین

  • حماس نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو غزہ خالی کرانے واپس جائیں گے ، نیتن یاہو کی دھمکی
  • افریقی پانیوں میں بچا لیے گئے تارکین وطن کی پاکستان واپسی
  • پاکستانی سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی فرانسیسی دفتر خارجہ میں ڈائریکٹر ایشیا سے ملاقات
  • غزہ جنگ بندی: حماس نے اسرائیل کی خاتون فوجی اہلکار کو رہا کردیا
  • فرانسیسی صدر کا ’لووغ میوزیم‘ کی توسیع کا اعلان
  • سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کا کرکٹ میں واپسی کا اعلان
  • سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے کرکٹ میں دوبارہ قدم رکھ دیا
  • پیسٹری ورلڈ کپ 2025ء جاپان نے جیت لیا
  • فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراپورٹ اپیل،خواجہ حارث نے سفید کاغذی لفافوں میں ملٹری ٹرائل کا ریکارڈ آئینی بنچ کے سامنے پیش کردیا