سندھ حکومت کا سرکاری اسکولوں میں دوپہر کا مفت کھانا دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی(نمائندہ جسارت)سندھ حکومت نے سرکاری اسکولوں میں بچوں کو دوپہر کا مفت کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے میں مختلف سرکاری اسکولوں کے 11 ہزار طلبہ کو لنچ باکس دیے جائیں گے اور بہترنتائج حاصل ہونے پرپروگرام کادائرہ پورے صوبے تک بڑھایا جائے گا۔ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ مفت کھانے کی فراہمی سے بچوں میں غذائی قلت کاخاتمہ ممکن ہوسکے گا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ڈمپر جلانے پر پہلے بھی گرفتاریاں ہوئی تھیں، اب بھی ہوئی ہیں: ترجمان حکومتِ سندھ
ترجمان حکومتِ سندھ سمعتا افضال—فائل فوٹوترجمان حکومتِ سندھ سمعتا افضال نے کہا ہے کہ ڈمپر جلانے پر پہلے بھی گرفتاریاں ہوئی تھیں، اب بھی ہوئی ہیں۔
ترجمان حکومتِ سندھ اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سمعتا افضال نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی اپنی ذمےداری ادا کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کو پابند کیا گیا ہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ چیک کرنا ہے۔
کراچی سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال سیدنے کہا...
انہوں نے بتایا ہے کہ 250 کے قریب ہیوی ٹریفک وہیکلز کو فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر بند کیا گیا ہے۔
سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ قانون اپنی جگہ موجود ہے، ہمیں اس پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔