Islam Times:
2025-04-15@08:00:30 GMT

غزہ جانیوالی انسانی امداد توقع سے بہت کم ہے

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

غزہ جانیوالی انسانی امداد توقع سے بہت کم ہے

اپنی ایک رپورٹ میں الجزیرہ کا کہنا تھا کہ ملبہ ہٹانے کی کارروائیوں اور شہداء کی لاشوں کی تلاش کیلئے کوئی سامان و بھاری مشینری اس علاقے میں داخل نہیں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ الجزیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں خیمے لے جانے والے کنٹینرز کی تعداد 208 ہے جو ضرورت سے کہیں کم ہے۔ دریں اثنا، شمالی و جنوبی غزہ میں کوئی عارضی یا پہلے سے تیار شدہ گھر نہیں بھیجے گئے۔ میڈیا میں آنے والی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ جنگ بندی کے آغاز سے اس علاقے میں تقریباََ 7 ہزار 926 کنٹینرز داخل ہو چکے ہیں۔ جن میں سے دو تہائی کنٹینرز غذائی مواد کے تھے۔ اس کے علاوہ صرف 197 ٹرک ایندھن لے کر غزہ داخل ہوئے کہ جن کی رسائی شہری دفاع کی تنظیموں، بلدیات اور بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں تک نہ ہو سکی۔ رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ملبہ ہٹانے کی کارروائیوں اور شہداء کی لاشوں کی تلاش کے لیے کوئی سامان و بھاری مشینری اس علاقے میں داخل نہیں ہوئی۔ اس کے علاوہ غزہ میں تباہ حال عمارتوں کی مرمت کے لئے کوئی تعمیراتی سامان نہیں پہنچا۔ الجزیرہ نے مزید بتایا کہ بجلی کی شدید ضرورت کے باوجود یہاں کوئی سولر پینل تک دستیاب نہیں۔ جب کہ ہسپتالوں کی حالت ابھی تک پسماندہ ہے۔ شمالی غزہ میں پانی کی شدید کمی پائی جاتی ہے۔ اس علاقے کی 75 فیصد ٹینکیاں تباہ حال ہیں۔ جس سے فلسطینیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اس علاقے

پڑھیں:

سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پرکراچی سے کوئٹہ جانیوالی بولان میل کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک لیا گیا

فوٹو فائل

کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ  بولان میل کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث روکا گیا، بولان میل کو کل سبی ریلوے اسٹیشن سے کراچی کیلئے روانہ کیا جائے  گا۔

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے بولان میل کے مسافروں کو سبی پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت سے اسلام آباد جانیوالی بس برساتی نالے میں جاگری، 2 مسافر جاں بحق، 6 زخمی
  • ٹرمپ انتظامیہ کی شرائط نہ ماننے پر ہارورڈ یونیورسٹی کی 2.2 ارب ڈالر کی امداد منجمد
  • کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں
  • اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ سفیر رضا امیری مقدم۔
  • سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پرکراچی سے کوئٹہ جانیوالی بولان میل کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک لیا گیا
  • طالبان کے اخلاقی قوانین یا انسانی حقوق کی پامالی؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری
  • غزہ میں امداد کے داخلے کو جنگ بندی سے منسلک نہیں کیا جا سکتا، سعودی وزیر خارجہ
  • میوہسپتال میں ایڈز کے مریضوں کو کس وارڈ میں داخل کیا جارہاہے ؟ بڑا انکشاف
  • اقوام متحدہ کی انسانی امداد کے ادارے کا پاکستان سمیت 60 سے زائد ممالک میں عملے میں 20فیصد کمی کا اعلان
  • غزہ میں امداد کے داخلے کو جنگ بندی سے منسلک نہیں کیا جا سکتا.سعودی وزیر خارجہ