WE News:
2025-02-01@06:35:15 GMT

یورپی سیاح جدہ میں اسلامی آرٹ بینالے 2025 سے متاثر

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

یورپی سیاح جدہ میں اسلامی آرٹ بینالے 2025 سے متاثر

سعودی میڈیا کے مطابق یورپی سیاحوں نے جدہ میں منعقدہ اسلامی آرٹ بینالے 2025 کی خوبصورتی اور تاریخی ورثے کے عکاس فن پاروں کی بھرپور تعریف کی ہے۔

جرمن سیاح یواخیم نے سعودی عرب کے مختلف خطوں کے ثقافتی تنوع کا ذکر کرتے ہوئے الہفوف شہر کے زرعی وتاریخی مقامات اور ربع الخالی کے وسیع صحرائی حسن کو اپنی یادگار سیاحتی تجربات میں شامل کیا۔

یہ بھی پڑھیے:قائد اعظم اور چیئرمین ماؤ کے مجسموں کی تقریب رونمائی، وزیراعظم کا چینی آرٹسٹ کو خراج تحسین

یواخیم نے سعودی مہمان نوازی، قدرتی مناظر اور روایتی کھانوں، خصوصاً کھجور کی لذت کو سراہا۔

جامعہ جدہ کے امریکی پروفیسر ڈوگلس نے بینالے کی متنوع آرٹ نمائشوں کو ’شاندار‘ اور اسے اسلامی فنون کے تسلسل کا ایک بہترین مظہر قرار دیا۔

واضح رہے کہ اسلامک آرٹس بینالے کا دوسرا ایڈیشن 25 جنوری سے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل پر شروع ہوگیا ہے۔ اس نمائش میں اسلامی اور عصری آرٹ اور فن پارے شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

art Islamic Arts Biennale Jeddah.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

شاہدرہ:شالیمارایکسپریس کی 3  بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں‘ٹرینوں کی آمدورفت متاثر

 لاہور (سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس شاہدرہ کے قریب حادثہ کا شکار ہو گئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق شاہدرہ ریلوے سٹیشن کے قریب ٹرینکی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جبکہ ایک بوگی پل سے نیچے جااتری۔ حادثے کے باعث اپ اینڈ ڈائون ٹریک بند ہو گیا اور لاہور سے فیصل آباد جانے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر رہا۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام کی جانب سے ریلیف کرین شاہدرہ سٹیشن روانہ کردی گئی تھی۔ چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ مسافروں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ ڈی ریلمنٹ کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے سینئر افسروں پر مشتمل کمیٹی بنادی ہے جو اگلے ہفتے رپورٹپیش کرکے گی جس کی روشنی میں ذمہ داران کا تعین کر کے انکے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔سی ای او نے کہا  ڈی ریلمنٹ کے فوری بعد بحالی کا آپریشن شروع کر دیا گیا تھا اور تین گھنٹے میں اپ اور ڈاؤن ٹریک کلیئر کر دیئے گئے تھے۔عامر علی بلوچ نے کہا پاکستان ریلوے کا سفر محفوظ ترین ہے۔ ہماری سیفٹی ٹیم نے دو سال میں بہت سے ایسے اقدامات کیے جن سے ٹرینوں کی ڈی ریلمنٹ کے واقعات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  •  پنجاب بھر میں دھند کا راج،  موٹروےبند، فلائٹ شیڈول بھی متاثر
  • پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، موٹروے بند ، فلائٹس متاثر
  • شاہدرہ:شالیمارایکسپریس کی 3  بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں‘ٹرینوں کی آمدورفت متاثر
  • پاکستان چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے اسکواڈ کا اعلان، فخر زمان، صائم ایوب کی ٹیم میں واپسی
  • ماحولیاتی تبدیلی کھجوروں کی پیداوار کو کیسے متاثر کر رہی ہے؟
  • اسلامی نظریاتی کونسل کے 20 ممبران مکمل ،تمام مکاتب فکر کی نمائندگی
  • بین الاقوامی میمن آرگنائزیشن (IMO) کی سالانہ تقاریب 2025 میں سعودی عرب میں منعقد ہوں گی
  • پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے لاحق خطرات
  • کراچی ایکسپوسینٹر میں پاکستان ٹریول مارٹ بین الاقوامی نمائش کی تیاریاں مکمل