مریم نواز کے ٹوئیٹ پر شرجیل میمن کا جواب آگیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی (آئی این پی)سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنجاب نہیں سندھ میں پہلے الیکٹرک بسیں چلیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا پنجاب نہیں سندھ وہ پہلا صوبہ ہے جہاں الیکٹرک بسوں کا منصوبہ شروع کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب دوسرا صوبہ ہے جوای وی بسیں لارہا ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت جنوری 2023 میں ہی الیکٹرک بسیں شروع کرچکی۔
شرجیل میمن نے یٹوئٹ کیساتھ موقر اخبارات کے تراشے بھی منسلک کردیئے ۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں الیکٹرک بسوں کا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے۔
میں ملک سے باہر جا رہا ہوں، فیض حمید کوسزائے موت ہوگی یا پھرعمرقید ہوگی،فیصل واوڈا کا دعویٰ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
شرجیل میمن کاخالدمقبول صدیقی کے بیان پرردعمل سامنے آگیا
سندھ کے سینئرصوبائی وزیرشرجیل انعام میمن نے چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالدمقبول صدیقی کے بیان پرردعمل سامنے آگیا ۔
شرجیل میمن نےاپنے بیان میں ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم اپنی مردہ سیاست زندہ کرنےکیلئےپی پی پر تنقید کرتی ہے۔
وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ ایم کیوایم کراچی کیلئےماضی کاڈراؤناخواب بن کررہ گئی ہے، ایم کیوایم تنقید اس لیے کرتی ہے کہ جوابی تنقیدسےاس کاسیاسی قدبڑھے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیوایم کےکسی رہنماکےبیان کوہم سنجیدہ نہیں لیتے، کراچی میں تاجروں کےاعزازمیں ظہرانہ ایک کامیاب اجتماع تھا۔
واضح رہے کہ خالد مقبول صدیقی نے پیپلزپارٹی پرتنقید کے نشتربرساتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے تاجروں کو مدعوکیا، ہمیں لگاکہ شکایتوں کاازالہ کریں گے لیکن سندھ حکومت کالہجہ دھمکی سے کم نہیں تھا، بلاول کو تکلیف تھی کہ انہوں نےگلہ کہیں اورکیا۔
چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے تاجروں کو دعوت دی تھی، ہمیں لگا بلاول بھٹو تاجروں کیلئے کوئی اقدامات کرینگے، 15سال سےسندھ پرجمہوریت کےنام پرایک جماعت کی حکومت ہے۔