کراچی(سٹاف رپورٹر) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صنعتکاروں کے تحفظات دور کرنے کے لیے اپنی سربراہی میں ایک مشترکہ ''فسیلیٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی'' قائم کرنے کا حکم دیدیا، وزیراعلیٰ نے ایک الگ اجلاس میں دھابیجی اسپیشل اکنامک زون پر ترقیاتی کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ دونوں اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ ریونیو اور پولیس کو ہدایت کی کہ وہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کریں اور صنعتکاروں کو درپیش تمام ریونیو اور پولیس سے متعلق مسائل حل کریں۔انہوں نے صنعتکاروں کے ساتھ مل کر دونوں موجودہ اور آئندہ سرمایہ کاری کے لیے سہولیات سے متعلق تجاویز پر کام کرنے کی ہدایت دی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سندھ کا وزیراعلیٰ تبدیل ہوا تو نیا کون ہو گا؟ حیران کن دعویٰ سامنے آ گیا 

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ سندھ تبدیل ہوئے تو فریال تالپور نئی وزیراعلیٰ ہونگی۔ 

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ  ہمارا وزیراعلیٰ لے لو اور اپنا دے دو  جیسے بیان آتے رہتے ہیں، اگر وزیر اعلیٰ سندھ تبدیل ہوئے تو فریال تالپور وزیراعلیٰ ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ 2025 اہم ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے، یہ سال الیکشن کے حوالے سے بھی اہم ہے، پاکستان 2025 میں تبدیل ہوتے ہوئے نظر آرہا ہے۔

فیس بک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 25 ملین ڈالر دینے پر آمادہ 

منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو کسی فنڈز کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی : وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کی پیشرفت کے حوالے سے وزیر اعلی ہاؤس میں جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
  • زمینوں کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری، کمیٹی قائم،سب رجسٹرار کے گرد شکنجہ سخت
  • وفاقی حکومت کے حجم کی درستگی کیلیے قائم کابینہ کمیٹی کااجلاس
  • 2500ایکڑ زمین قبرستانوں کے لیے مختص کرنے کا اعلان
  • انجینئر انور گروپ کی امیر مقام سے ملاقات، جی بی میں پارٹی معاملات پر شدید تحفظات کا اظہار
  • 2025 اہم ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے:منظوروسان
  • سندھ کا وزیراعلیٰ تبدیل ہوا تو نیا کون ہو گا؟ حیران کن دعویٰ سامنے آ گیا 
  • موٹرویز کے گرد حفاظتی باڑ کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم
  • کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے 58 ویں کانووکیشن سے خطاب کر رہے ہیں