اسلام آباد (آئی این پی)سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کوسزائے موت ہوگی یا پھرعمرقید ہوگی، میں ملک سے باہر جا رہا ہوں، وہاں سے اچھی خبرلائوں گا، عدالتی فیصلوں کا ریورس ہونا بحیثیت قوم شرمندگی کا باعث ہے، گنڈاپور وزیراعلی اورنہ بیرسٹرگوہرچیئرمین پی ٹی آئی نظرآرہے ہیں، حکومت اور پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں رکھنا چاہتے ہیں۔

نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمید کوئی وعدہ معاف گواہ نہیں بن رہے، جنرل (ر) فیض حمید کی سزا اور کورٹ مارشل نہیں رکے گا، آرمی چیف نے احتساب کا عمل شروع کیا ہے، جنرل فیض کی سزا نہیں رکے گی۔انہوں نے کہا کہ 1010 گاڑیوں کی خریداری روک دی گئی، چیئرمین ایف بی آر نے مجھ سے بات کی ہے، مجھے ایف بی آر افسران کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھ پر ایف آئی اے جانے کیلئے بہت دبا ہے، میں کوئی کمزور آدمی نہیں ہوں، تمام شواہد موجود ہیں، میرے ساتھ کچھ ہوا تووہ کروں گا کہ ان کی 7نسلیں یاد رکھیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ جنید اکبر اچھا چہرہ ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ مخلص ہیں لیکن وہ عمران خان کے لئے کچھ نہیں کرسکیں گے، علی امین گنڈا پوراب وزیراعلی کے پی بھی نہیں رہیں گے، مسلم لیگ ن کی حکومت ان کو بچانے کی کوشش کرے گی۔

خارش کرنا دراصل سوزش کو بڑھاتا ہے، نئی تحقیق کا حیرت انگیز نتیجہ

سابق وفاقی وزیرنے کہا کہ پی ٹی آئی والے جنید اکبر کو فیل کروائیں گے، یہ سب کمپرومائزڈ ہیں، میں عرصہ سے کہہ رہا تھا کہ کے پی میں کرپشن ہورہی ہے، اب بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں کہ کے پی میں کرپشن ہورہی ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ جنید اکبر کچھ کرنا چاہیں گے، لیکن گنڈا پور ان کو روک دیں گے، وسائل تو سارے علی امین گنڈا پور کے پاس ہیں، جنید اکبر اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے، ان کو مجبور کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کا حدف عمران خان کو جیل میں رکھنا ہے، بیرسٹر گوہر شریف آدمی ہے ، وہ بھی چیئرمین پی ٹی آئی نہیں رہے گا، مافیا ان کا کھا جائے گا۔فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں پنجاب حکومت کو چاہیے کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دے دینی چاہیے، مینار پاکستان کا گرائوںڈ ان کا باپ بھی نہیں بھرسکتا، اس میدان کو صرف عمران خان بھر سکتا ہے۔

 ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟ 

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے آئندہ احتجاج کا مقصد ترکیہ کے صدر کے دورے اور چمپئین شپ کو سبوتاژ کرنا ہے، عالمی سطح پر توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرنے کے لئے یہ لوگ پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دودھ کا دودھ ، پانی کا پانی ہو جائے گا، سب ٹوپی ڈرامہ ہے، کوئی احتجاج ہورہا نہ کوئی دھرنا ہورہا ہے، گنڈا پور کے لئے ہری پور کا راستہ کھلا رکھیں گے، وہ وہیں سے بھاگتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیرنے کہا کہ مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستداں ہیں، اپنے لئے احتجاج کر سکتے ہیں، پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دیں گے، یہ لوگ گرینڈ الائنس کس کے ساتھ بنائیں گے؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: فیصل واوڈا نے جنید اکبر پی ٹی آئی نے کہا کہ فیض حمید گنڈا پور

پڑھیں:

دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا، آئی جی کے پی

ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے، مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔ آئی جی کے پی ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے، ذوالفقار حمید نے بتایا کہ مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خودکش حملے میں سربراہ جے یو آئی (س) مولانا حامد الحق سمیت 6 افراد شہید ہوئے تھے جبکہ بنوں کینٹ پر ہونے والے حملے میں سکیورٹی فورسز نے 16 خوارج کو جہنم واصل کیا تھا جبکہ مقابلے میں فورسز کے 6 جوان بھی شہید ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت کی کینال منصوبہ ختم کرنیکی پیشکش لیکن پیپلزپارٹی نے کیا جواب دیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ 
  • مصطفی کمال کا آٹھ ماہ میں پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کا دعویٰ
  • اڈیالہ جیل میں امریکی پاکستانیوں کے گروپ کی عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی، انگریزی روزنامے کا دعویٰ
  • وقف قانون میں 44 خامیاں ہیں حکومت کی منشا وقف املاک پر قبضہ کرنا ہے، مولانا فیصل ولی رحمانی
  • ہری پور میں پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن: عمران خان کی رہائی کے لیے ہر کال پر لبیک کہیں گے،عمر ایوب
  • دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا، آئی جی کے پی
  • دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا: آئی جی کے پی
  • جنید اکبر کا گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان کو گھر بیٹھنے کا مشورہ
  • عمران خان جب بھی حکم کریں گے پہلے سے بڑی تعداد میں اسلام آباد جائیں گے، جنید اکبر
  • کرک میں پی ٹی آئی یوتھ کنونشن بد نظمی کا شکار، کارکنوں کا اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج