Islam Times:
2025-02-01@05:58:26 GMT

امریکی وزیر خارجہ کا اپنے سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

امریکی وزیر خارجہ کا اپنے سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

مارکو روبیو نے شہزادہ فیصل بن فرحان سے غزہ کے مستقبل پر بات کی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے شام، لبنان اور خطے میں مشترکہ مفادات آگے بڑھانے پر بات کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ مارکو روبیو نے شہزادہ فیصل بن فرحان سے غزہ کے مستقبل پر بات کی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے شام، لبنان اور خطے میں مشترکہ مفادات آگے بڑھانے پر بات کی۔ انہوں نے لبنان کی نئی صورتحال میں تعاون پر سعودیہ سے اظہار تشکر کیا اور امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب سے شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پر بات کی

پڑھیں:

غیرضروری دباؤ پر توجہ نہ دیں، ایرانی وزیر خارجہ کا رافائل گروسی سے خطاب

سید عباس عراقچی سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں IAEA کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی، ایران کے ساتھ کام کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر "رافائل گروسی" کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ایران و ایٹمی ایجنسی کے مابین تعاون اور فنی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ سید عباس عراقچی نے بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے مطابق تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے سیاست و غیر تعمیری طرزعمل سے اجتناب کرتے ہوئے ہمارے ساتھ مثبت ماحول میں آگے بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ IAEA اپنے طے شدہ قوانین کے دائرے میں کام کرنے کی مجاز ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ رافائل گروسی بعض ممالک کے بلاجواز مطالبوں اور دباؤ کے سامنے نہ جھکیں۔ دوسری جانب رافائل گروسی نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی، ایران کے ساتھ کام کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے فرائض و اختیارات کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے وہ موجودہ مسائل کے حل کے لیے مثبت ماحول میں تمام فریقین سے مشاورت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی وزیرخارجہ کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
  • ہم شام میں عوام کی تائید یافتہ حکومت کی حمایت کریں گے، سید عباس عراقچی
  • سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
  • سید عباس عراقچی کی اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات
  • کراچی کے نوجوان سے شادی کی خواہش مند امریکی خاتون کی آمد پر دفتر خارجہ کا ردعمل 
  • امریکا، غیرممالک کو منجمد امداد میں اضافی استثنیٰ مل گیا
  • سعودی شہزادہ محمد بن فہد انتقال کرگئے‘ مریم نواز کا اظہارافسوس
  • غیرضروری دباؤ پر توجہ نہ دیں، ایرانی وزیر خارجہ کا رافائل گروسی سے خطاب
  • پاکستان کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات میں توازن پیدا کرنیکی ضرورت ہے، ملیحہ لودھی