راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کے زیر اہتمام نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران صدر مملکت کو پارک کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صدر کو بریفنگ دی گئی کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک  فضائیہ کے ترقی کے سفر میں اہم سنگ میل ہے، یہ منصوبہ قومی اہمیت کا حامل ہے۔ مزید بریفنگ دی گئی کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پاکستان میں علم اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی بنیاد بننے کیلئے تیار ہے، پارک کا مقصد خلائی، سائبر، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور ایرو سپیس میں نجی اور پبلک سیکٹر کے اداروں کو جوڑنا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک دنیا کے بہترین ایرو سپیس، سائبر اور آئی ٹی کلسٹرز میں سے ایک بننے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ پارک ابھرتی ٹیکنالوجیز، تحقیق و تیاری اور اختراعی مراکز کے ساتھ قومی منظر نامے کو بدل دے گا۔ بریفنگ دی گئی کہ پارک سے ملک کو سماجی، اقتصادی، سکیورٹی اور سائنسی طور پر فائدہ ہوگا۔ صدر مملکت نے پاک فضائیہ اور اس کے ہنرمند اہلکاروں اور نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں جدید ترین تکنیکی ماحولیاتی نظام کی تعریف کی۔ صدر مملکت نے جدید جنگی چیلنجوں سے نمٹنے اور قومی تزویراتی اہمیت کے منصوبے کو بے مثال مدت میں مکمل کرنے پر پاک فضائیہ کی قیادت کے وژن اور فعالیت کو سراہا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک بریفنگ دی گئی پاک فضائیہ ایرو سپیس صدر مملکت

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب نے پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھ دی

ویب ڈیسک:  آلودگی کے خاتمے اور ماحول کے تحفظ کا عزم، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھ دی۔

 لاہور میں ماحولیاتی تحفظ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی شرکت کی، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری بھی موجود تھیں۔

 تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھی، اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔

صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا

 ماحولیاتی تحفظ فورس کے ویجیلینس سکواڈ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سلامی پیش کی گئی۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تحفظ فورس کا قیام وقت کی ضرورت تھی، فورس ماحولیاتی تحفظ کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز کے عزم کی عکاسی ہے، پنجاب حکومت پہلے دن سے ہی ماحول کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کسی گورنمنٹ اور ادوار میں تحفظ ماحولیات پر کسی نے کام نہیں کیا، سیکرٹری ماحولیات، ڈی جی ای پی اے کو شاباش دینا چاہتی ہوں، اس محکمے میں وسائل دینا بھی بہت بڑی بات ہوتی ہے۔

پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی، لاہور کا موسم کیسارہیگا؟

 ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تحفظ کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن کو ایک سال میں عملی جامہ پہنایا گیا، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ماحولیاتی تحفظ کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی، ماحولیاتی تحفظ فورس جدید آلات سے لیس ہے۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ پاکستانی معیشت کو 2 ٹریلین ڈالر تک لے جانے میں شراکت داری کےلئے تیار
  • برطانیہ پاکستانی معیشت کو 2 ٹریلین ڈالر تک لے جانے میں شراکت داری کیلیے تیار
  • چین کی معیشت بیرونی اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار
  • مائنز اینڈ منرلز بل پر جب تک علی امین گنڈاپور بریفنگ نہیں دیتے، یہ عمل آگے نہیں بڑھے گا، عمران خان
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھ دی
  • اسلام آباد: وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2025 کا پہلا مسودہ متعارف کروا دیا
  • ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے کی تعیناتی کیلئے تین نام وزیراعظم کو ارسال
  • ڈائریکٹر جنرل ’پی ایس کیو سی اے‘ کی تعیناتی کیلئے تین نام وزیراعظم کو ارسال
  • ٹام اینڈ جیری کا اے آئی ورژن: نئی ٹیکنالوجی سے کارٹون کی دنیا میں تہلکہ 
  • مجوزہ مائنز اینڈ منرلز بل پر خیبرپختونخوا حکومت مشکل میں، پی ٹی آئی اراکین کا بریفنگ سے واک آؤٹ