Islam Times:
2025-02-01@06:02:21 GMT

امریکا نے ٹیرف لگایا تو زبردست جواب دینگے، جسٹن ٹروڈو

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

امریکا نے ٹیرف لگایا تو زبردست جواب دینگے، جسٹن ٹروڈو

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے میکسیکو اور کینیڈا سے امریکا برآمد کیے جانے والے سامان پر 25 فیصد جبکہ چین سے امریکا بھیجے جانے والے سامان پر 10 فیصد ڈیوٹی کا اطلاق ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکا نے ٹیرف لگایا تو کینیڈا فوری اور زبردست جواب دے گا۔ جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہم ایسا نہیں کرنا چاہتے، لیکن ایسے اقدام کا فوری جواب دیں گے۔ یاد رہے کہ امریکی حکومت نے میکسیکو، کینیڈا اور چین پر ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ یکم فروری سے بڑے تجارتی شراکت داروں کینیڈا، میکسیکو اور چین پر ٹیرف عائد کر دیں گے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے میکسیکو اور کینیڈا سے امریکا برآمد کیے جانے والے سامان پر 25 فیصد جبکہ چین سے امریکا بھیجے جانے والے سامان پر 10 فیصد ڈیوٹی کا اطلاق ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جانے والے سامان پر سے امریکا

پڑھیں:

پی آئی اے کا مسافروں کے لیے بڑا اعلان،10 فیصد رعایت

کراچی:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی ائی اے) نے کینیڈا سے پاکستان آنے والی پروازوں کے ٹکٹ پر 10 فیصد رعایت کا اعلان  کرتے ہوئے کہا ہےکہ کینیڈا سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پروازوں پر 10 فیصد رعایت فوری طور ٹکٹ بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے، خوش نصیب مسافر اس آفر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے  9 فروری تک ٹکٹ بک کرواکر 10 فیصد رعایتی ٹکٹ خریدسکتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ  10 فیصد رعایتی ٹکٹ پر سفر 9 فروری سے 20 مئی 2025 تک کیا جاسکتا ہے، یعنی بکنگ 9فروری تک کرالیں اس کے بعد20 مئی تک رعایتی ٹکٹ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ٹیرف لگایا تو زبردست جواب دینگے، کینیڈا
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا 18فروری سے تیل اور گیس پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • ٹرمپ کا 18 فروری سے تیل و گیس پر ٹیرف کا اعلان
  • امریکا کا آج سے میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ
  • ٹرمپ نے ٹیرف نافذ کیا تو کینیڈا کا جواب بھرپور لیکن معقول ہوگا، کینیڈین وزیراعظم
  • امریکا کا بڑا اقتصادی قدم، میکسیکو، کینیڈا اور چین پر ٹیرف لگانے کا فیصلہ
  • ’ٹیرف ٹرمپ کارڈ‘، کینیڈا اور میکسیکو جوابی چال کے لیے مستعد
  • پی آئی اے کا مسافروں کے لیے بڑا اعلان،10 فیصد رعایت
  • برطانیہ و کینیڈا میں بھارت ’’ناپسند‘‘ ملک قرار دیدیا گیا