سندھ حکومت کا سرکاری اسکولوں میں دوپہر کا مفت کھانا دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی(نمائندہ جسارت)سندھ حکومت نے سرکاری اسکولوں میں بچوں کو دوپہر کا مفت کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے میں مختلف سرکاری اسکولوں کے 11 ہزار طلبہ کو لنچ باکس دیے جائیں گے اور بہترنتائج حاصل ہونے پرپروگرام کادائرہ پورے صوبے تک بڑھایا جائے گا۔ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ مفت کھانے کی فراہمی سے بچوں میں غذائی قلت کاخاتمہ ممکن ہوسکے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ حکومت کا بڑا قدم ، خواجہ سراؤں کے لیے کھیلوں کے انعقاد کا فیصلہ
سندھ حکومت کا خواجہ سراوں کے حقوق کے لئے بڑا قدم، سندھ حکومت نے 18 اپریل کو سکھر میں خواجہ سراؤں کے لیے کھیلوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی محکمۂ کھیل کے مطابق خواجہ سراؤں کے لیے کرکٹ، رسہ کشی کے مقابلے اور بدین میں اسٹریٹ چلڈرن گیمز کرائے جائیں گے۔ اس حوالے سے سیکریٹری کھیل کا کہنا ہے کہ کرکٹ میچ اور رسہ کشی کے مقابلوں میں سکھر اور خیرپور کے 35 خواجہ سرا حصہ لیں گے۔ محکمۂ کھیل سندھ کی جانب سے کھلاڑیوں کو ٹریک سوٹ اور یومیہ الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں خواجہ سرا صبا شاہ اور سویرا بلوچ کی ٹیمیں شام 7 بجے مدِ مقابل ہوں گی۔