حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال پر جماعت اسلامی حیدرآباد کے تحت فقیر کا پڑ چوک پر ضلعی امیر حافظ طاہر مجید کی زیر قیادت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرے سے نائب امراء عبدالقیوم شیخ، سید ناصر کاظمی، جنرل سیکرٹری حنیف شیخ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ سفیان نے خطاب کیا ۔اس موقع پر ناظمین زونز سمیت کا رکنان اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے کہا کہ حیسکو ڈپارٹمنٹ اہلکاروں نے رینجرز اور پولیس کو استعمال کرتے ہوئے انکی مدد سے حیدرآباد، لطیف آباد اور قاسم آباد کے بجلی صارفین کو بجلی بلوں کی ریکوری کے لیے شریف سفید پوش شہریوں کو جس انداز سے دھمکی آمیز رویہ کے ساتھ تنگ کرنا شروع کیا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ وفاقی و صوبائی حکومت حیسکو کے اس رویہ پر فوری ایکشن لے اور شہریوں کو حیسکو کے اس ظالمانہ رویہ کی باز پرس کرے۔ حیسکو انتظامیہ کی شہریوں کے ساتھ بدمعاشی نہیں چلنے دیں گے، جماعت اسلامی حیدرآباد کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو نے حیدرآباد کے شہریوں پر ناجائز بجلی بلوں میں سالوں سے لگائے گئے ڈیڈیکشن بل کے پیسے ایک دن میں شہریوں سے وصول کرنے کیلیے صارفین کی جس طرح عزت نفس کو مجروح کیا جا رہا ہے اور جس طرح بلاجواز بغیر FIR کے شہری بجلی بل صارفین کی گرفتاری اور ان کی فیملیز کو ہراساں کرنے اور میٹر اتار کر لے جانا اور ناجائز ڈیڈیکشن بل ایک دن میں وصول کرنا کا سلسلہ غیر مہذب طریقہ کار ہے تاہم اس غیر طریقہ عمل سے حیسکو اپنی نااہلی کرپشن چھپانے کا بہانہ ڈھونڈ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ بجلی چوری میں خود حیسکو افسران سمیت عملہ ملوث ہے ،حیسکو عملے نے کرپشن کا بازار گرم کرتے ہوئے ماہانہ کی بنیاد پر لوگوں سے بھتے باندھے ہوئے ہیں۔ حیسکو نے حیدرآباد کے شہریوں کے بلوں میں سالوں سے لگائے گئے ڈیڈیکشن اسے ختم کرے اور جو جائز بل ہے اسکا اجراء کرے ،حیدرآباد کے شہریوں کو سالوں سے ڈیڈیکشن بلنگ نے بجلی صارفین کو بڑی پریشانی میں مبتلا کیا ہواہے اور ناجائز ڈیڈیکشن بلوں کی وجہ سے صارفین بل بھرنے سے قاصر ہیں۔ حیسکو لائن لاسسز کو چھپانے کیلیے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ڈیڈیکشن کا سہارا لیتی ہے جو صارفین پر بوجھ ڈال کر حیسکو خود کو بری ذمہ ہوکر بلا جواز حیدرآباد شہریوں کو ذہنی کیفیت میں مبتلا کررہی ہے، وفاقی و صوبائی حکومت حیدرآباد کے شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک نہ کرے تاہم جب حیدرآباد کے شہری بل کی درستگی کیلیے حیسکو عملے کے پاس جاتے ہیں تو حیسکو عملہ شہری صارفین کے مسائل حل نہیں کرتا اور حیسکو کے آفیسز میں افسران عملہ ملتا ہی نہیں جو صارفین کے مسائل کو حل کرسکیں۔اس طرح اپنی نااہلی چھپانے کیلیے حیدرآباد میں جو بقایا جات کے نام پر آپریشن کیا جا رہا ہے وہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے حیسکو چیف سمیت وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فلفور حیسکو کی نااہلی کا نوٹس لے اور حقائق کو جانے اور حیسکو سے کرپٹ سسٹم کا خاتمہ کیا جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حیدرا باد کے شہریوں جماعت اسلامی شہریوں کو شہریوں کے کے ساتھ

پڑھیں:

مہنگی بجلی‘ آئی پی پیز مافیا کیخلاف آج ملک گیر مظاہرے‘ دھرنے ہوں گے‘ حافظ نعیم الرحمن

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کر رہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کے باعث ہونے والی 1100 ارب روپے کی بچت کا فائدہ عوام کو منتقل اور بجلی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف آج ملک گیر احتجاج اور دھرنو ںکے سلسلے میں کراچی میں بھی 14 مقامات پر بیک وقت احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ، جن میں کے الیکٹرک کی مختلف آئی بی سیز اور اہم شاہراہیں و چورنگیاں شامل ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان شام 4:30بجے کے الیکٹرک آئی بی سی نزد شاہین کمپلیکس پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کریں گے ۔احتجاجی مظاہرے شارع فیصل اسٹار گیٹ ، کالا پل ، کورنگی ڈی سی آفس ، دائود چورنگی ،نورانی کباب ہائو س شاہراہ قائدین ، مین سپر ہائے وے ، پاور ہائوس چورنگی ، ڈالمین شاپنگ مال حیدری ، اورنگی ٹائو ن پانچ نمبر چورنگی ، بنارس چوک ، واٹر پمپ چورنگی شاہراہ پاکستان ، قاضی چوک(9نمبر) بلدیہ ٹائو ن اورجوہر موڑ پر کیے جائیں گے جن سے ضلعی امرا و دیگر ذمے داران خطاب کریں گے ۔دریں اثناجماعت اسلامی سندھ کے ترجمان مجاہدچنا کے مطابق آئی پی پیز مافیااور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اور عوام کے حقوق کے لیے آج پورے پاکستان کی طرح سندھ میں بھی کراچی تا کشموراحتجاجی مظاہرے و دھرنے دیے جائیں گے۔جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی صوبائی اورمقامی رہنما خطاب کریں گے۔ترجمان کا مزیدکہنا تھا کہ وزیر توانائی کابجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے ہر ملازم کو6 ہزار روپے کی مفت بجلی حاصل کرنے کاانکشاف اور مفت بجلی فراہمی بند نہ کرنے کی بے بسی کا بیان تشویش ناک ہے۔آئی پی پیز نظرثانی شدہ معاہدوں سے 1100ارب روپے کی بچت کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بل کم اور ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں، پیٹرول کی لیوی کم کی جائے۔ اربوں روپے کی سرکاری مراعات ختم کی جائیں، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کر کے جاگیردار طبقے پر ٹیکس عاید کیا جائے۔حکومت کہتی ہے کہ آئی پی پیز سے ڈیل ہوگئی جس کے نتیجے میں اربوں روپے کا فائدہ قومی خزانے کو ہورہا ہے تواس کا فائدہ عوام، انڈسٹری وکاٹیج انڈسٹری کو کیوں نہیں مل رہا؟زبانی جمع خرچ نہیں حکومت بجلی کے بل کم اورآئی پی پیز سے ملنے والی رقم کا عوام کو فائدہ پہچانے تک جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

  • حافظ نعیم کی اپیل پر مہنگی بجلی اور آئی پی پیز مافیا کے خلاف راولپنڈی میں بھی احتجاج کیا جارہا ہے
  • حافظ نعیم الرحمن کی مزاحمتی جدوجہد عوام کی آواز ہے‘جاوداں فہیم
  • مہنگی بجلی‘ آئی پی پیز مافیا کیخلاف آج ملک گیر مظاہرے‘ دھرنے ہوں گے‘ حافظ نعیم الرحمن
  • نوجوان پستول کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے ہلاک
  • حیدرآباد ،حیسکو کی نادہندگان و بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،7 گرفتار
  • حیسکو چیف حیدرآباد کی ہدایت پر بجلی چوروں ، کنڈا مافیا اور حیسکو کے نادہندگان کیخلاف آپریشن
  • بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ جو کچھ کیا وہ مناسب نہیں تھا، امریکی وفد کے سربراہ کا اعتراف
  • بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ جو کچھ کیا وہ مناسب نہیں تھا، جنیٹری بیچ
  • گولارچی میں بجلی چوروں ونادہندگان کیخلاف کارروائیاں