دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے طولکرم اور جنین پناہ گزین کیمپ میں عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا، ڈرون سے بمباری، مزید دو فلسطینی شہید کر دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کا چوتھا دور، حماس آج 3 اسرائیلی قیدی اور اسرائیل 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ حماس نے تینوں اسرائیلی قیدیوں کے نام جاری کر دیئے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق جنگ بندی کے بعد آج رفح کراسنگ سے 50 فلسطینی مریضوں کی مصر منتقلی متوقع ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے طولکرم اور جنین پناہ گزین کیمپ میں عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا، ڈرون سے بمباری، مزید دو فلسطینی شہید کر دیئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

حماس نے جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع کی اسرائیلی درخواست مسترد کر دی

اپنے ایک بیان میں حماس کے سینیئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے امداد بند کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا، حماس اب بھی جنگ بندی معاہدے کی کوششیں کر رہی ہے، معاہدے کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے ثالثوں سے رابطے میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع کی اسرائیلی درخواست مسترد کردی۔ اسرائیل نے کہا کہ حماس جنگ بندی میں توسیع کے امریکی منصوبے پر اتفاق کرے، حماس کے سینیئر عہدے دار نے کہا کہ اسرائیل نے امداد بند کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا، حماس اب بھی جنگ بندی معاہدے کی کوششیں کر رہی ہے، معاہدے کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے ثالثوں سے رابطے میں ہیں۔ سینیئر عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ اسرائیل کو جنگ بندی کے تمام مراحل کا پابند بنایا جائے گا، اسرائیلی قیدیوں کو پہلے سے طے معاہدے کے تحت مرحلہ وار رہا کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ، ’مکمل ڈی ملٹرائزیشن‘ کا اسرائیلی مطالبہ
  • غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے لیے تیار لیکن، اسرائیل نے شرط رکھ دی
  • جنگ بندی کیلئے غزہ کا مکمل غیر مسلح ہونا اور اسرائیلی قیدیوں کی واپسی لازمی شرط ہے، صیہونی وزیر خارجہ
  • جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے دوران مزید 116 فلسطینی شہید ہوئے، اسامہ حمدان
  • حماس نے جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع کی اسرائیلی درخواست مسترد کر دی
  • اسرائیلی فورسز کی شمالی غزہ اور خان یونس میں بمباری، 5 فلسطینی شہید
  • غزہ میں صیہونی فوج کی جارحیت، 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
  • اسرائیل نے غزہ میں امداد اور سامان کی ترسیل روک دی
  • رمضان میں فلسطینیوں پر نیا ظلم، اسرائیل نے غزہ کو فوڈ سپلائی مکمل بند کر دی
  • اسرائیل کا غزہ کو اشیائے صرف کی ترسیل کی معطلی کا اعلان