سجاول،ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند پویو مہم کے انتظامات کاجائزہ لینے کے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دارالحکومت میں خصوصی عدالتوں کے قیام اور احتساب عدالت نمبر 3 کی تشکیل نو کی سمری پر غور کیا جائے گا، وفاقی کابینہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج جمعرات کو صبح 11 بجے ہوگا۔ وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، کابینہ پی ٹی آئی دور حکومت میں پی آئی اے پائلٹس سے متعلق بیان کی تحقیقات پر غور کرے گی، وفاقی کابینہ مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو چارٹر کی منظوری دے گی۔ اجلاس میں کابینہ وزارت تجارت کی سفارش پر ٹیرف ریٹ کوٹہ کی تقسیم کی سمری پر غور کرے گی، ایکس سروس مین کیلئے وزیراعظم معاونت پیکیج کے تحت سروس ڈیوز کی ادائیگی کی سمری پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دارالحکومت میں خصوصی عدالتوں کے قیام اور احتساب عدالت نمبر 3 کی تشکیل نو کی سمری پر غور کیا جائے گا، وفاقی کابینہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کی منظوری دے گی، کابینہ وفاقی دارالحکومت میں طب کی تعلیم کیلئے سیٹس کے کوٹہ میں ردوبدل پر غور کرے گی۔

وفاقی کابینہ قومی فنڈ برائے ثقافت و ورثہ کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کی منظوری دے گی، کابینہ پاکستان کسٹمز اور آذربائیجان کی سٹیٹ کسٹمز کمیٹی کے درمیان معاہدے کی منظوری دے گی۔ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی ادارہ جات کے 17 دسمبر 2024ء کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی، کابینہ کمیٹی برائے قانونی معاملات کے 22 جنوری کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • نوشہرو فیروز: ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم تعلقہ اسپتال میں بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کر رہے ہیں
  • سجاول: ڈپٹی کمشنر کا رات گئے سول اسپتال کا اچانک دورہ
  • پولیو مہم کیلیے سخت محنت اور جدوجہد کرنا ہوگی، زاہد رند
  • ڈی سی بدین نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا آغاز کردیا
  • پی آئی اے سے متعلق سابق وزیر کے متنازع بیان کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری
  • بدین ،ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی و چیئرمین ضلع کونسل علی اصغر ہالیپوٹہ گورنمنٹ ہائی اسکول ڈاکٹر عبدالجبار جونیجوکادورہ کررہے ہیں
  • وزیراعظم کی زیر صدارت سیکورٹی اجلاس:افغان پالیسی ودیگر امورپر مشاورت
  • شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
  • غیر قانونی پیٹرول اور گیس کا استعمال، فروخت برداشت نہیں ڈپٹی کمشنر خیرپور سید احمد فواد شاہ