ٹنڈوجام: محکمہ تعلیم کی انسپکشن ٹیم یونین کونسل حاجی ساون خان گوپانگ کے اسکولوں میں معائنہ کر رہی ہے
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
ٹنڈوجام: محکمہ تعلیم کی انسپکشن ٹیم یونین کونسل حاجی ساون خان گوپانگ کے اسکولوں میں معائنہ کر رہی ہے.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹنڈوجام ،6 کینال نکالنے کیخلاف لوک سبھا کی بھوک ہڑتال
ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) سندھ سبھا کے مرکزی رہنما شبیر سندھی کی قیادت میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف عبدالستار ایدھی چوک پر 2 روزہ بھوک ہڑتال شروع کردی گئی ہے۔ اس موقع پر شبیر سندھی، وقار انڑ، بختیار میر جت، اعجاز سراز اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ کے پانی پر پیپلز پارٹی سے مل کر وفاق ڈاکا مارنے کی سازش کر رہا ہے، 6 نئی نہریں نکال کر سندھ کی زمین بنجر بنانے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ کا قانون بھی اسی لیے بنایا گیا ہے کہ معاملے پر سندھ کی عوام کی آواز کو دبایا جاسکے، سندھ کے مفادات کے خلاف کسی بھی فیصلے کو قبول نہیں کریں گے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرنے کے بجائے غیر آئینی حکم نامے جاری کیے جا رہے ہیں، سندھ کی زرخیز زمینوں کو ’’گرین پاکستان‘‘ کے نام پر نجی کمپنیوں کو دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی اور ان کے حامیوں نے صدرات کے بدلے سندھ کو بیچ دیا لیکن سندھ کے عوام نے ہمیشہ پُرامن جدوجہد کے ذریعے ہر سازش کو ناکام بنایا ہے اور ہم سندھ کو بنجر کرنے منصوبے کو پرامن جدوجہد کے ذریعے ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا سندھ اور دریا ہمارے لیے موت اور زندگی ہے، اس پر سمجھوتا نہیں کر سکتے اور اگر پیپلز پارٹی نے ہوش کے خون نہ لیے تو اس کے خلاف پورا سندھ بھوک ہڑتال پر بیٹھ جائے گا اور اس سلسلے میں سندھ کے رہنے والوں سے رابطہ قائم کر رہے ہیں۔ رہنماؤں نے اعلان کیا کہ جب تک نئے کینالوں کی تعمیر کا منصوبہ ختم نہیں کیا جاتا، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔