میرپورخاص(نمائندہ جسارت)شہری ایکشن فورم۔تنظیم تاجران میرپورخاص آفس میں SE واپڈا کی دیگر افسران کے ہمراہ آمد شہریوں اور تاجروں کے ساتھ بجلی بقایاجات کے ساتھ غیر انسانی سلوک پر معذرت۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں واپڈا حکام کی جانب سے بقایا جات اور بچلی چوری مہم کے دوران شہریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک واقع کے خلاف شہری ایکشن فورم اور مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی جانب سے احتجاجی تحریک کے اعلان کے بعد اے سی واپڈا امیر احمد میمن ایکسیئن علی رضا بھٹی ایس ڈی او ریاض میو شاہد کاظمی سکندر مہر کے ہمراہ مرکزی آفس پہنچے جہاں حافظ محمد صادق سعیدی کامران میمن ،بشیر الہی،حاجی فقیر محمد میمن شمش الدین پھنور ایڈووکیٹ علی حسن چانڈیو عدنان میئو، حاجی عثمان شہزاد خان زاہد قائم خانی ناصر اقبال فیصل خان زئی اور دیگر نے واپڈا افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تاجر وکلا علما اور دیگر تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے شہر میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے خاتمے بقایاجات اور بجلی چوری کے خلاف جاری مہم میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں مگر اس مہم کی آڑ میں شہریوں بچوں کی گرفتاری اور غیر انسانی سلوک پر تمام شہری شدید غم و غصے میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم واپڈا افسران کے ساتھ شانہ بشانہ اس مہم میں ساتھ کھڑے میں مگر واپڈا حکام اپنا قبلہ درست کرے اور شہریوں کا آئین پاکستان کے مطابق جو حقوقِ حاصل ہیں ان کو سلب نہ کیا جائے کیونکہ ایسے غیر انسانی سلوک سے شہریوں میں غم غصہ اور بڑھتا ہے جس کی وجہ سے شہری سراپا احتجاج ہوتے ہیں تمام مختلف شعبہ جات کے لوگوں نے بجلی چوری بقایاجات مہم اور بدترین لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ایک مسودہ واپڈا افسران کو پیش کیا۔ اس موقع پر اے سی واپڈا امیر احمد میمن نے شہری ایکشن فورم اور مرکزی تنظیم تاجران کے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرپورخاص شہر میرا شہر ہے یہاں 2006ء سے 2008 ء تک میں ایس ڈی او واپڈا رہے چکا ہوں اور یہاں کے شہریوں کی محبت اور تعاون کی وجہ سے مجھے اس ہی شہر کی بہتر کارکردگی پر پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ محکمہ کی جانب سے مل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران پیش آنے والے واقعہ پر مجھے افسوس ہے اور ہماری جانب سے شہر کے تمام اسٹک ہولڈر سے ملاقاتوں میں آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔ امیر احمد میمن کا کہنا تھا کہ تمام بلدیاتی یوسی چیئرمین علما وکلا تاجر سب کے ساتھ مل کر ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو ایک دوسرے سے رابطہ کرتے ہوئے بقایاجات اور بجلی چوری کی روک تھام کے لیے کام کرے گی اور ان شاء اللہ شہریوں پر لگنے والے ناجائز ڈیڈ کشن ختم کیے جائیں گے اور شہریوں کو سہولیات فراہم کرتے ہوئے بہتر سروس فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر تمام افراد نے ایس ای واپڈا کے اقدامات اور یقین دہانی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: غیر انسانی سلوک کے ساتھ کہا کہ

پڑھیں:

اے این ایف کی ملک بھر میں بڑی کارروائیاں،منشیات برآمد،9ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس  نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے آسٹریلیا اور شارجہ جانے والے  مسافروں سے منشیات برآمد کرلی اور9ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈان جاری ہے، اس دوران  10 مختلف کارروائیوں میں 9 ملزمان کو گرفتار کرکے 87 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 55.638 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ مانسہرہ میں 2مختلف تعلیمی اداروں کے  قریب سے 2ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 37 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آسٹریلیا جانے والے مسافر کے سامان میں شامل 104 گرام آئس اور 70 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ اسی طرح شارجہ جانے والے ایک اور مسافر کے کپڑوں میں چھپائی گئی 2 گرام چرس اور 2 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔علاوہ ازیں راولپنڈی میں گولڑہ موڑ کے قریب گاڑی سے 18 کلو چرس برآمد ہوئی۔ ادھر اٹک میں تربیلا روڈ کے قریب گاڑی سے 16.8 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔دریں اثنا ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کے قبضے سے  9.6 کلو چرس برآمد ہوئی۔ لاہور میں نیازی اڈے کے قریب ملزم کے شولڈر بیگ میں چھپائی گئی 8 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔ اسی طرح لاہور میں کارگو آفس کے ذریعے کراچی سے بھیجے گئے پارسل سے 1.690 کلو گرام ویڈ برآمد کرلی گئی۔علاوہ ازیں پشاور میں کوریئر آفس میں گجرات بھیجے جانے والے پارسل سے ایک کلو آئس برآمد کرلی گئی۔تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حیسکو انتظامیہ کی شہریوں کے ساتھ بدمعاشی نہیں چلنے دیں گے،حافظ طاہر مجید
  • جماعت اسلامی میرپورخاص کی جانب سے واپڈا کے خلاف احتجاج کیا جارہاہے
  • کھپرو: پانی وارا بندی کے دوران نہروں اور شاخوں میں صفائی نہ کی گئی
  • پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون سے شادی کے خواہشمندکئی لوگ سامنے آگئے،ویڈیوز دیکھیں
  • اے این ایف کی ملک بھر میں بڑی کارروائیاں،منشیات برآمد،9ملزمان گرفتار
  • انجمن تاجران کوئنس روڈ کی آل سکھر تاجر اتحاد میں شمولیت
  • اسرائیلی فضائی کارروائی میں ترکیے کے 3 شہری شہید
  • برفباری اور بارش کی پیشگوئی، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
  • میرپورخاص،حیسکو عملے کے رویے کیخلاف مختلف جماعتوں کا احتجاج