Jasarat News:
2025-02-01@05:58:42 GMT

ن لیگ کا میر حیدر تالپور کی بیٹی کے انتقال پر تعزیت

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) ضلع حیدرآباد کے سیکرٹری اطلاعات عبدالوحید انقلابی ، ملک وزیر علی، آفتاب احمد پراچہ، اکبر علی شاہ، سید قمر آفتاب، حاجی سرور احمد قریشی، سنی قائم خانی، ظہیر قائم خانی ،نظیر راجپوت، عبدالغفار قریشی، ڈاکٹر عمردراز قریشی نے اپنے تعزیتی بیان میں سابق وزیر دفاع میر علی احمد خان تالپور کی صاحبزادی ، سابق ممبر سندھ اسمبلی میر حیدر کان تالپور کی بیٹی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پائلٹس سے متعلق سابق وزیر کا بیان، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی مبالغہ آرائی پر مبنی سابق وزیر کے بیان کے محرکات کا پتہ چلائے گی، فوٹو : پی آئی ڈی

وفاقی کابینہ نے پائلٹس سے متعلق سابق وزیر کے بیان کا جائزہ لینے کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سابق وفاقی وزیر کا پائلٹس سے متعلق دیا گیا بیان غیر ذمہ دارانہ اور مبالغہ آرائی پر مبنی تھا، سابق وزیر کے بیان سے ملک اور قومی ایئرلائن کا تشخص شدید متاثر ہوا، سابق وزیر کے بیان سے قومی خزانے کو بھی شدید نقصان ہوا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پی ٹی آئی کو پھر سے مذاکرات کی دعوت

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر تحریکِ انصاف کو مذاکرات کی پیش کش کردی۔

اعلامیے کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی مبالغہ آرائی پر مبنی سابق وزیر کے بیان کے محرکات کا پتہ چلائے گی، کمیٹی بیان کے نتیجے میں قومی ایئرلائن اور قومی خزانے کو نقصان کا بھی تخمینہ لگائے گی۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ نے مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو کے چارٹر کی توثیق کر دی، مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو کے تحت 200 ملین ہیکٹرز زمینی رقبے کی بحالی کی جائے گی، مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو کے تحت 50 بلین درخت اگائے جائیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق حکومت پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان ٹیرف ریٹس کوٹا تقسیم کے معاہدے کی منظوری دی گئی، وفاقی کابینہ نے احتساب عدالت تھری اسلام آباد کی ری آرگنائزیشن کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

وفاقی کابینہ نے احتساب عدالت تھری کو اسپیشل کورٹ اسلام آباد میں تبدیل کرنے کی منظوری دی۔

متعلقہ مضامین

  • سجاول: نصر اللہ کھٹی انتقال کر گئے
  • سابق وفاقی وزیرکا پی آئی اے سے متعلق بیان مبالغہ آرائی پرمبنی تھا، وفاقی کابینہ کوبریفنگ،جائزے کیلئے کمیٹی قائم
  • پائلٹس سے متعلق سابق وزیر کا بیان، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل
  • موٹرویز کے گرد حفاظتی باڑ کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم
  • سعودی شہزادہ محمد بن فہد انتقال کرگئے‘ مریم نواز کا اظہارافسوس
  • حافظ نعیم ، منعم ظفر کی سینئر صحافی محمد انور کے انتقال پر تعزیت
  • شہداد پور: شہری کا حیدرآباد کے رہائشی پر جان سے مارنے کا الزام
  • حیدرآباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نائب صدر اسد اقبال انتقال کرگئے
  • لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) فقیر کھوکھر انتقال کرگئے