Jasarat News:
2025-02-01@05:45:17 GMT

حیدرآباد،ایپکا کے تحت اجلاس،فوتی کوٹے کی بحالی پر غور

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان کلر ایسوسی ایشن سندھ کا اجلاس ایپکا سندھ کے صدر بخش علی چاچڑ کی زیر صدارت بزنس فورم قاسم آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فوتی کوٹہ کی بحالی سرکاری اداروں میں لیب اسسٹنٹ کے پروموشن، اپ گریڈیشن سمیت دیگر معاملات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں تعلیم کے صوبائی وزیر سردار شاہ سے مطالبہ کیا گیا کہ تمام سپرنٹنڈنٹ کے غیر قانونی ہونے والے تبادلوں کے دیے گئے احکامات فوری واپس لیے جائیں تاکہ محکمہ تعلیم کے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے، دوسری صورت میں احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ سپرنٹنڈنٹ کے روکے گئے پروموشن جلد کیے جائیں، سندھ سیکرٹریٹ کے ملازمین کی طرح سندھ کے دیگر ملازمین کو بھی یوٹیلیٹی اور میڈیکل الائونس سمیت ہائوس رینٹ ادا کیا جائے، تمام سرکاری محکموں میں کام کرنے والے کانٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ اجلاس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے ایم این ایز، وزراء کی تنخواہوں میں روز بروز اضافہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ سرمایہ داروں، وزراء، ایم این ایز اور ایم پی ایز کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کے بجائے غریب ملازمین پر رحم کرتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے فوری اضافہ اور ملازمین کے بنیادی مسائل کو حل کیا جائے جبکہ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کو ٹریژری کے ذریعے آن لائن کیا جائے۔ اجلاس میں ایپکا جنرل سیکرٹری کہ تبادلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ فوری تبادلے کا حکم واپس لیا جائے، دوسری صورت میں سخت احتجاج کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مطالبہ کیا گیا کہ کی تنخواہوں اجلاس میں کیا جائے

پڑھیں:

حیدرآباد: سندھ پنشنرز گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام پنشنرز کے مسائل کے حل کے لیے کنونشن سے مقررین خطاب کر رہے ہیں

حیدرآباد: سندھ پنشنرز گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام پنشنرز کے مسائل کے حل کے لیے کنونشن سے مقررین خطاب کر رہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • اراکینِ پارلیمان کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ شرمناک ہے، تنظیم اسلامی
  • حکومت پنشن گریجویٹی میں کمی کا فیصلہ واپس لے،عبداللطیف
  • علی امین گنڈاپور کا منشیات کے عادی افراد کی بحالی صحت کارڈ اسکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو صحت کارڈ سکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ
  • ایم بی بی ایس کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کی جائے، میڈیکل کالج میں داخلہ کے خواہشمند طلباء و طالبات کا مطالبہ
  • حیدرآباد: سندھ پنشنرز گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام پنشنرز کے مسائل کے حل کے لیے کنونشن سے مقررین خطاب کر رہے ہیں
  • جماعت اسلامی کا شکارپورمیں رہنمائوں پر مقدمات کی مذمت
  • سر سید یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ
  • حیدرآباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نائب صدر اسد اقبال انتقال کرگئے