زینہ پاکستان کے زیر اہتمام عالمی مشاعرہ 9 فروری کو ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ملک کی بڑی اور فعال ادبی تنظیم زینہ پاکستان کے زیر اہتمام عالمی مشاعرہ 9 فروری کو مہران آرٹس کونسل میں منعقد ہو گا، جس میں ملک بھر کے شعراء کرام کے علاوہ بیرون ملک سے آئے ہوئے شعراء کرام بھی شرکت کریں گے ، فیملی مشاعرے میں لوگوں کی بڑی تعداد متوقع ہے۔ اس بات کا اظہار زینہ پاکستان کے صدر سید ساجد علی رضوی نے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ادب کی ترویج کے لیے ادبی محافل اور مشاعروں کا انعقاد بہت ضروری ہے اس سے نوجوان نسل کو اپنی تہذیب و ثقافت اور ادب کی جانب متوجہ کیا جاسکتا ہے جس سے ایک بہتر اور تعلیم یافتہ معاشرے کو پروان چڑہایا جاسکتا ہے ،زینہ پاکستان کو حیدرآباد میں سب سے زیادہ عالمی مشاعرے کرانے کے علاوہ ملکی سطح پر مشاعرے اور ادبی محافل سجانے کا اعزاز بھی حاصل ہے جس میں ملک کے نامور شعرا حضرات شریک ہو کر اپنے کلام کے ذریعے لوگوں کو محضوظ کرتے رہتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زینہ پاکستان
پڑھیں:
ریکوڈک منصوبہ: معیشت، معدنیات اور سرمایہ کاری کا نیا دور
ایس آئی ایف سی کے تعاون اور اعلیٰ سطحی سہولت کاری سے ریکوڈک منصوبہ عملی پیشرفت کے نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے ذریعے عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ ریکوڈک سمیت دیگر ذخائر کی جانب مبذول ہوگئی ہے اور ریکوڈک منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ کے بعد پہلے مرحلے کے ترقیاتی سرمایہ کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ریکوڈک منصوبہ 74 ارب ڈالر کے فری کیش فلو کے ساتھ پاکستان کی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ بیریک گولڈ، حکومتِ پاکستان اور بلوچستان حکومت کی شراکت داری سے منصوبے کو دیرپا استحکام حاصل ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کیا ریکوڈک منصوبہ پاکستانی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے؟
2034 تک منصوبے کی سالانہ پراسیسنگ صلاحیت 4.5 کروڑ سے بڑھا کر 9 کروڑ ٹن کر دی جائے گی۔ منصوبے سے 4 ہزار مقامی افراد کو طویل مدتی روزگار اور 7,500 کو تعمیراتی مواقع حاصل ہوں گے۔
جدید ترین مشینری اور عالمی ٹیکنالوجی کی مدد سے کان کنی کے شعبے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ریکوڈک کی پیشرفت پاکستان کے معدنیاتی شعبے کی وسعت اور عالمی اعتماد میں اضافے میں معاون ثابت ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
reko diq ریکوڈک کاپر معدنیات