حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ علی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او نیک محمد کھوسو اور ان کی پوری ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ CC-lll اور شاباشی دی گئی، جبکہ تعریفی سرٹیفکیٹ CC-l اور CC-ll کے لیے افسران کو درخواست دی گئی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سی آئی اے افتخار احمد برڑو، ڈی ایس پی کینٹ ڈاکٹر صفی اللہ اور ڈی ایس پی لطیف آباد گل حسن تھیبو بھی موجود تھے، چند روز قبل تھانہ اے سیکشن کی حدود لطیف آباد نمبر 8 میں سیٹھ عبدالطیف کے بنگلے پر چوکیداری پر معمور علی نواز سمیجو کی ہاتھ پائوں بندھی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان جو بنگلے میں چوری کی نیت سے آئے تھے، مزاحمت پر قتل کرکے فرار ہوگئے تھے۔ ایس ایچ او نیک محمد کھوسو اور ان کی ٹیم نے قتل اور چوری کے کیس کو انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں تمام تکنیکی و خفیہ اطلاع کے ذریعے نہ صرف ٹریس کیا، البتہ واردات میں ملوث دونوں ملزمان فیضان اور ارسلان کو گرفتار کر لیا، اس موقع پر بنگلے کے مالکان اور فوتی کے ورثا بھی موجود تھے جنہوں نے حیدرآباد پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی، ایس ایچ او نیک محمد کھوسو اور ان کی پوری ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور پولیس پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایس ایچ او ایس پی

پڑھیں:

ٹنڈوجام: گورنمنٹ پرائمری اسکول حیدر شاہ آبڑی میں سینئر استاد لال محمد سموں کی جانب سے غریب اور مستحق طلباء میں کپڑے تقسیم کے جا رہے ہیں

ٹنڈوجام: گورنمنٹ پرائمری اسکول حیدر شاہ آبڑی میں سینئر استاد لال محمد سموں کی جانب سے غریب اور مستحق طلباء میں کپڑے تقسیم کے جا رہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • نمایاں کارکردگی دکھانے والے ٹریفک افسران کیلیے تعریفی اسناد
  • حماس نے القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کردی
  • غزہ ‘ لبنان :اسرائیلی کارروائی میں ترکیہ کے 3 شہری اور10 فلسطینی شہید(حماس نے 8‘ اسرائیل نے110فلسطینی رہا کر دیے)
  • حماس کا القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد الضیف سمیت دیگر کمانڈرز کی شہادت کا اعلان
  • ٹنڈوجام: گورنمنٹ پرائمری اسکول حیدر شاہ آبڑی میں سینئر استاد لال محمد سموں کی جانب سے غریب اور مستحق طلباء میں کپڑے تقسیم کے جا رہے ہیں
  • تنخواہ دار کیلیے ٹیکس ریٹرن کا عمل آسان کرینگے،محمد اورنگزیب
  • قابل تجدید توانائی کی جانب پالیسی شفٹ کیلیے 100 ارب ڈالر درکار
  • چمپئنز ٹرافی میچوں کی فول پروف سکیورٹی کیلیے کومبنگ آپریشنز شروع
  • وزیر خزانہ کا تنخواہ دار طبقے کیلیے ٹیکس ریٹرن کے عمل کو آسان بنانے کا اعلان