Jasarat News:
2025-02-01@06:04:32 GMT

محراب پور: حادثے میں بچی جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

محراب پور (جسارت نیوز) ٹریفک حادثے میں معصوم بچی جاں بحق، کار ڈرائیور زخمی ہوگیا، حادثہ دریا خان مری تھانے کی حدود میں مہران ہائی وے کے منگیا موری بس اسٹاپ پر ہوا جہاں تیز رفتار کار کی زد میں آکرراہگیر 6 سالہ معصوم بچی مسمات شکیلہ دختر مظہرشر جاں بحق ہوگئی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

امریکا میں طیارہ گرنے کا ایک اور واقعہ؛6 افراد ہلاک

امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 
 

مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ ایک شاپنگ مال کے قریب گرنے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آیا۔

حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ پر پہنچیں اور ریسکیو کارروائی شروع کردی۔ تاحال حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں، تاہم حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یاد رہے کہ یہ حادثہ ایک روز قبل ہی واشنگٹن میں ہونے والے ایک بڑے فضائی حادثے کے بعد پیش آیا، جس میں مسافر طیارہ اور ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے تھے۔ اس واقعے میں 67 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے، اور اب تک 41 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم جاری
  • امریکا میں طیارہ گرنے کا ایک اور واقعہ؛6 افراد ہلاک
  • واشنگٹن: طیارہ حادثے کے بعد ایئر پورٹ پر کیا صورتِ حال ہے؟
  • محراب پور کے صحافی پیکا کے کالے قانون کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
  • محرابپور،پیکاقانون کیخلاف صحافیوں کا سخت احتجاج
  • بھارت‘ کمبھ کے میلے میں بھگدڑ‘ 40 افراد ہلاک
  • جنوبی سوڈان میں طیارے کے حادثے میں 20 افراد جاں بحق، ایک شخص زندہ بچا
  • محراب پور: جرم ثابت ہونے پر قید اور جرمانے کا حکم
  • محراب پور: خسرہ پھیلنے لگا محکمہ صحت خاموش