ٹنڈومحمدخان،نیشنل امیونائزیشن ڈرائیو کے حوالے سے اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت)نیشنل امیونائزیشن ڈرائیو (NID) کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد۔ ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان، شاہ زیب شیخ نے کہا ہے کہ گزشتہ مہم کی کار کردگی پورے سندھ میں ٹاپ پر تھی اس حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے ہمیں زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے نیشنل امیونائزیشن ڈرائیو (NID) کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایس ایس پی عابد علی گڈانی بلوچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صادق خواجہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران، محکمہ صحت کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہ زیب شیخ نے 3 فروری سے 9 فروری 2025ء تک جاری رہنے والی نیشنل امیونائزیشن ڈرائیو کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی اور ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ مہم کی کامیابی کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ ہر بچے کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا سکیں۔ انہوں نے والدین اور عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اس قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے بچوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لیے ویکسینیشن ضرور کروائیں۔ آخر میں گزشتہ مہم کے دوران بہتر کارکردگی دکھانے والی یوسی ایم او، ایریا انچارج، ٹیمز سمیت دیگر کو اعزازی سرٹیفکیٹ دیے گئے۔اجلاس میں مہم کے دوران درپیش ممکنہ چیلنجز، سیکورٹی اقدامات اور عوامی آگاہی مہم کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ مہم کے دوران کوئی بھی بچہ ویکسینیشن سے محروم نہ رہے اور اس عمل کی مسلسل نگرانی کی جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیشنل امیونائزیشن ڈرائیو کے حوالے سے مہم کے
پڑھیں:
پولیو مہم کیلیے سخت محنت اور جدوجہد کرنا ہوگی، زاہد رند
سجاول (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند کی زیر صدارت 3 تا 9 فروری تک شروع ہونے والی قومی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں سے متعلق دربار ہال میں اجلاس منعقدہ ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مستقبل کے معماروں کو پولیو وائرس سے تحفظ فراہم کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے، آئندہ مہم کے دوران تمام اداروں مل کر مشترکہ طور پر سخت محنت اور جدوجہد کرنا ہوگی تاکہ ضلع کو پولیو سے پاک کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا ٹرانزسٹ پوائنٹس پر پولیس و دیگر متعلقہ ادارے گاڑیوں کو چند منٹوں کے لیے روکنے کو یقینی بنائیں تاکہ سفر کرنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر وائرس پر ضابطہ لایا جا سکے۔ انہوں نے محکمہ صحت سمیت دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کو سختی سے ہدایت کی کہ مہم کے دوران بہتر نتائج کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ مہم کو 100 فیصد کامیاب بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی گھر گھر موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کے پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہتے ہوئے مہم کے ساتوں دن جنگی بنیادوں پر جدوجہد کر کرنا ہوگی، مہم کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔