محرابپور،بے امنی عروج پر، سیپکو ملازم رہزنوں کے نشانے پر
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
محراب پور(جسارت نیوز) سیپکو ملازم رہزنوں کے نشانے پر آگئے، ڈکیتی اور چوری واردات میں 2 شہری بھی موٹر سائیکل اور نقدی سے محروم ہوگئے، ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر بائیکو پیٹرول پمپ کے پاس رہزن اسلحہ کے زور سیپکو ملازم ذوالفقار نانگور سے 125 موٹر سائیکل، ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔دوسری طرف ٹھری میرواہ پولیس تھانہ کی حدود شہر کے حیدری محلہ میں سیپکو ملازم فہیم علی سومرو کی گھر کے باہر کھڑی ہوئی موٹر سائیکل چابی چور چرا کر لے گیا۔خان واہن پولیس تھانہ کی حدود کوٹری کبیر رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر ڈیون شاخ کے پاس رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر دو بھائیوں راشد سہتو اور علی سہتو سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین لیے۔دوسری طرف کوٹری کبیر شہر میں یاسین چنا کے گھر کے باہر کھڑی ہوئی موٹر سائیکل چابی چور چرا کر لے گیا پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل
پڑھیں:
بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کے احکامات جاری۔
صوبہ بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس مرزا فاران بیگ کے مطابق تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز ہیلمٹ پر سختی سے عمل درامد کروائیں۔رواں ماہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوالوں کو 9 کروڑ 80 لاکھ سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں ہیلمٹ نہ پہننے پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد ہے۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے واضح کیا کہ فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی خلاف ورزیوں پربلا تفریق کارروائیاں جاری رہیںگی،بار بار بھاری جرمانہ ادا کرنے سے بہتر ہے۔ آپ ہیلمٹ کا استعمال کیجیے۔ہیلمٹ حادثہ کی صورت میں سر کی چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے۔محفوظ سفر کے لیے ہیلمٹ کا استعمال اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کیجئے