کوئٹہ ،گڈانی میں کارروائی،شراب برآمد
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے علاقے گڈانی میں کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں شراب بر آمد کرلی گئی ہے،شراب اندرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی ۔پاکستان کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق کارروائی گڈانی میں سپر ہائی وے روڈ پر عمل میں لائی گئی ۔ جہاں چیکنگ کے دوران مسافر کوچ سے دوہزار سے زائدشراب کی بو تلیں برآمد کر لی گئیں۔شراب اندرون ملک اسمگل کی جارہی تھی ۔ شراب اندرونِ ملک اسمگلنگ کی جا رہی تھی۔ پکڑی جانے والی شراب کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 63 ہزار امریکی ڈالر کے لگ بھگ ہے۔کوسٹ گارڈ مزید کاروائی کررہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار
اسلام آباد(آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کی۔علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے، تاہم وزیر اعلیٰ آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے۔ پولیس کی جانب سے آج بھی تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی
گئی۔ اس موقع پر علی امین گنڈاپور کے وکیل نے کہا کہ ان کا موکل شریف بندہ ہے عدالت میں پیش ہو جائے گا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر وہ واقعی شریف ہیں تو پھر انہیں اشتہاری قرار دے دیتے ہیں۔ وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ پنجاب بار کونسل کا الیکشن لڑ رہے ہیں اور انتخابی مہم میں مصروف ہیں، اس لیے لمبی تاریخ دی جائے۔ اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ پھر تو آپ چاہیں گے کہ تاریخ دسمبر کے بعد کی دی جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 25 فروری تک ملتوی کر دی۔