بنگلا دیشی طلبہ اپنی سیاسی جماعت بنانے رہے ہیں‘ڈاکٹر محمد یونس
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
ڈھاکا (اے پی پی) بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا ہے کہ طلبہ اپنی سیاسی جماعت بنانے کی تیاری کررہے ہیں اور اس غرض سے اپنی مہم چلا رہے ہیں اور خود کو پورے ملک میں منظم کر رہے ہیں،انہیں اس کا موقع ضرور ملنا چاہیے۔ ڈھاکا ٹریبیون کے مطابق فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں ملکی آئندہ عام انتخابات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جب ملک میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت ختم ہوئی تو انہوں نے اپنی مشاورتی کونسل میں 3 طلبہ کو شامل کیا تھا ، اس وقت میرا موقف یہ تھا کہ اگر وہ ملک کے لیے جان دے سکتے ہیں تو وہ کابینہ میں بیٹھ کر فیصلے بھی کر سکتے ہیں کہ وہ کس چیز کے لیے جان دے رہے ہیں اور میرے خیال میں وہ اچھا کام کر رہے ہیں ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رہے ہیں
پڑھیں:
طلبہ کو کاروبار کیلیے10لاکھ تک قرض دیں گے‘مریم نواز
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کھیل اور کھلواڑ میں فرق ہوتا ہے ۔ نوجوان پڑھیں اور کھیلیں لیکن ملک سے کھلواڑ کی دعوت دینے والوں کے ہاتھوں میں کبھی کھلونا نہ بنیں ۔ کبھی ملک کے خلاف کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں ۔ کھیلتا پنجاب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا پنجاب کے ابھرتے ہوے ٹیلنٹ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ کھیلتا پنجاب پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایو نٹ ہے ۔ انہوں نے اتھلیٹس کی شاندار کارکردگی کو بھی سراہایا ۔ انہوں نے کہا پنجاب میں بچوں کو تعلیم کے بعد کھیلتا اور آگے بڑھتا دیکھنا چاہتی ہوں ۔ پنجاب کے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں ، ملک کا جھنڈا ان نو جوانوں کے ہاتھ میں ہے مجھے یقین ہے وہ اس پرچم کو گرنے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہونہار اسکالر شپس پروگرام کے دوران بچوں سے مل کر پتہ چلا کہ ہمارے ملک کے نوجوان کتنے با صلاحیت ہیں ۔ تیس ہزر اسکالر شپس میرٹ پر دیں اسکالر شپس کا دائرہ کا ر اب مزید بڑھایا جائے گا ۔ انہوں نے تمام گیمز میں شریک تمام اتھلیٹس کو ا ی بائکس دینے کا بھی اعلان کیا ۔ انہوں نے طلبا کو مخاطب کرتے ہوے کہا محنت کرتے جاو میں آپ کے سا تھ کھڑی ہوں۔ طلبا کو کاروبار کے لئے دس لاکھ تک قرض دیں گے ، کھیل کو پروموٹ کرنا بھی میرا فرض ہے ۔ انہوں نے طلبا کو تلقین کرتے ہوے کہا کہ ایک کھیل ہوتا ہے اور ایک کھلواڑ ہوتا ہے آپ نے کھیلنا ہے کھلواڑ کی دینے والوں کی باتوں میں کبھی نہیں آنا ۔ کوئی اپکو دھرتی کے ساتھ کھلواڑ کا کہے ، میٹرو بس کو آگ لگا دو ، پولیس اور رینجرز کی ہڈیاں توڑ دو کیلوں والے ڈنڈوں سے رینجرز کے سر پھاڑ دو ، پٹرول بم چلا دو تو آپ نے کبھی اس کا ہتھیار نہیں بننا ۔ انہوں نے کہا کہ نو جوانوں کا اٹھنے والا ہر قدم پاکستان کی کامیابی کے لئے ہونا چاہیے پاکستان کو ہمیشہ اپنی ریڈ لائن سمجھیں ۔ انہوں نے سات فروری کو پنجاب میں بہت بڑا ہارس اینڈ کیٹل شو کروانے کا بھی اعلان کیا ۔