Jasarat News:
2025-02-01@05:09:49 GMT

پنجاب میں موٹرسائیکل کی حدرفتار60کلو میٹرفی گھنٹہ مقرر

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل چلانے کی سپیڈ مقرر کر دی،صوبے بھر میں موٹر سائیکل چلانے کی حد رفتار60کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر، صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعدمحکمہ ٹرانسپورٹ نے موٹر سائیکل کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،اس سے زیادہ رفتار پرموٹر سائیکل چلانے پر قانونی کارروائی ہو گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی میں ٹرک نے کار اور موٹر سائیکل کو روند ڈالا، نوجوان جاں بحق

کراچی:

کراچی میں بے لگام ٹرک اور ٹینکرز   کے حادثات تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ تازہ واقعے میں ایک ٹرک نے کار اور موٹر سائیکل کو روند ڈالا، جس میں  نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
 

پولیس کے مطابق سپر مارکیٹ کے علاقے لیاقت آباد میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل اور کار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 32 سالہ آصف ولد یاسین کے نام سے کی گئی ۔

سپرمارکیٹ تھانے کے ہیڈ محر طاہر نے بتایا کہ حادثے کے ذمے دار ٹرک کے ڈرائیور انور کو شہریوں کی مدد سے حراست میں لے لیا گیا جبکہ ٹرک کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا  ہے۔

قبل ازیں اسٹیل ٹاون کے علاقے گلشن حدید شہباز پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی جب کہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرارہوگیا ۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 65 سالہ نوازش علی شاد ولد نذیر احمد کے نام سے کی گئی ۔

متعلقہ مضامین

  • 150 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے بولنگ ہو تو پھر فرینڈشپ کہاں؟ سارو گنگولی
  • موٹرسائیکل کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
  • پنجاب پولیس کا موٹر سائیکل پر سوار بزرگ شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل
  • پنجاب: موٹر سائیکل کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک مقرر
  • ملتان: ایس ایچ اوکا بزرگ شہری پر تشدد، موٹر سائیکل سے نیچے گرادیا، ویڈیو وائرل
  • 150 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے بولنگ ہو تو پھر فرینڈشپ کہاں؟
  • پنجاب میں موٹرسائیکل سواروں کیلئے اسپیڈ کی حد مقرر کردی گئی
  • پنجاب: موٹرسائیکل کی اسپیڈ 60 کلومیٹر فی گھنٹا مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
  • کراچی میں ٹرک نے کار اور موٹر سائیکل کو روند ڈالا، نوجوان جاں بحق