پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، 10دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
٭ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد، آئی ایس پی آر
(جرأت نیوز )سکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 جنوری کو خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشنز کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔اسی دوران شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں، دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں 4 مختلف جھڑپیں ہوئیں، ان میں سیکیورٹی فورسز نے 6 مزید دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔تمام ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف مختلف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں کسی بھی باقی ماندہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
شمالی وزیرستان میں 4 مختلف آپریشنز ، 6 خوارج ہلاک
سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 4 مختلف کارروائیوں کے دوران 6 خوارج ہلاک کردیے ۔
ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں ہوا، جس میں سکیورٹی فورسز نے چار خوارج جہنم واصل کردیے۔ اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے واقعات دتہ خیل،حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں بھی ہوئے ۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا، یہ دہشتگرد ناصرف سکیورٹی فورسز پر حملوں بلکہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے ۔ ان علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ۔
لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا
سورس : آئی ایس پی آر