Juraat:
2025-02-01@05:00:26 GMT

پی ٹی آئی کے بعد حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کردیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

پی ٹی آئی کے بعد حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کردیا

 

٭تحریک انصاف والے جس تیزی سے مذاکرات کے لیے آئے ،اسی تیزی سے واپس چلے گئے
٭مذاکرات میں اس وقت نہ تعطل ہے اور نہ ہی کوئی بریک ڈاؤن ہے، یہ ختم ہو چکے ہیں، انٹرویو

( جرأت نیوز )پی ٹی آئی کے مذاکراتی عمل سے باہر نکلنے اور وزیراعظم کی جانب سے دوبارہ بات چیت کی پیشکش کو مسترد کیے جانے پر حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کر دیا۔ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے ترجمان اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے تصدیق کردی۔سعودی اخبار کوانٹرویو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے، تحریک انصاف والے جس تیزی کے ساتھ مذاکرات کے لیے آئے تھے اسی تیزی سے واپس چلے گئے ،ان کا واحد اور حقیقی مطالبہ عمران خان اور دیگر رہنماں کی فوری رہائی تھی جس کا راستہ یہی ہے کہ وہ وزیراعظم سے کہیں کہ وہ صدر کو ان کی سزا معاف کرنے کی سفارش کریں۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں اس وقت نہ تعطل ہے اور نہ ہی کوئی بریک ڈاؤن ہے، یہ ختم ہو چکے ہیں، وزیراعظم کی پیشکش کے باوجود ان کی طرف سے جو جوابات آئے ہیں وہ آپ کے سامنے ہیں آج 31 جنوری ہے، ان کی جانب سے جو ڈیڈ لائن دی گئی تھی وہ بھی آچکی ہے، انھوں نے اپنی کمیٹی بھی تحلیل کر دی ہے تو اب یہ ختم ہو چکے ہیں۔عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں بہت سے مطالبات ایسے تھے جن کی بنیاد پر اعتماد سازی ہو سکتی تھی، ان میں بہت سے پر ہم نے غور کر لیا تھا، جوڈیشل کمیشن بنانے کے مطالبے پر بھی ‘ریڈ کراس’ نہیں لگایا تھا، ہمارے وکلا کا مشورہ تھا کہ جب معاملات عدالتوں میں ہوں تو اس پر جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا۔انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود ہم نے دو ٹوک جواب دینے کے بجائے یہ سوچا تھا کہ ہم یہ جواب دیں گے کہ ہمارے وکلا کی یہ رائے ہے آپ اپنے وکلا کو بلا لیں جو اپنی رائے دیں۔ ہمیں قائل کریں اور ہم مل کر بیچ کا کوئی راستہ نکال لیں گے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ اعتماد سازی کے حوالے سے بھی ہم نے اور بھی بہت سی چیزوں پر کام کر لیا تھا۔کیا اقدامات کیے گئے؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ ابھی تک خفیہ ہیں اور اگر وہ سامنے آنا تھے تو تحریک انصاف کے ذریعے ہی سب تک پہنچنا تھے، ہم نے جو دستاویز تیار کی تھیں وہ حرفِ آخر بھی نہیں بلکہ اس کو ورکنگ پیپر کا نام دیا گیا تھا جس کی تراش خراش ممکن تھی اور اگر وہ آتے اور بیٹھتے تو ان کے لیے اس میں کئی ایک اطمینان بخش چیزیں تھیں۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

حکومت نے پی ٹی آئی کے مذاکرات کو کمزوری سمجھا.زرتاج گل

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جنوری ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کی سینئر راہنمااور قومی اسمبلی میں پارٹی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے مذاکرات کو کمزوری سمجھا، 17سیٹوں والی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کے گھر چھاپہ مار کر مذاکرات سبوتاژ کیے،ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے.

انسداد دہشت گردی کی عدالت پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ مذاکرات ہماری کمزوری نہیں تھے، ملک کی خاطر بات چیت شروع کی پی ٹی آئی کے پاس عوامی طاقت ہے، ہم عمران خان کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رکھیں گے.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے دہشت گردی کنٹرول کرنے بجائے حکمران نے تحریک انصاف کے کارکنان کو دہشت گرد بنا کر انسداد دہشت گردی عدالت بہر کھڑا کر دیا ہے.

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو دہشت گرد بنا دیا گیا ہے جبکہ دہشت گرد ، دندنا رہے ہیں، ہمارے لیڈر کو ایک بوگس کو جعلی مقدمہ میں ڈالا ہوا ہے زرتاج گل نے کہا کہ 17سیٹوں والوں سے اب کیا مذاکرات ہوں گے، 8فروری آ رہا ہے ملک بھر میں احتجاج ہو گا، ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا. انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کے گھر چھاپہ مار اگیا،لاہور میں ہمارے رحیم یار خان سے ایم این اے محمد غوث کو گھر دروازے توڑ کر گرفتار کیا گیا جو تاحال غائب ہیں، ہمارے راہنماﺅں، کارکنان کی گرفتاریوں کے لئے کریک ڈاﺅن شروع کر دیا گیا جو مرضی کر لیں احتجاج یوم سیاہ لازم ہوگا.                                           

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے تحریک انصاف سے مذاکراتی عمل ختم کر دیا
  • حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات مکمل ختم، عرفان صدیقی کی تصدیق
  • پی ٹی آئی کے بعد حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کردیا،عرفان صدیقی کی تصدیق
  • پی ٹی آئی کے بعد حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کردیا،حکومتی کمیٹی تحلیل،ترجمان کمیٹی کی تصدیق
  • پی ٹی آئی نے مذاکراتی عمل سےنکل کرغیرسیاسی سوچ کامظاہرہ کیا، عرفان صدیقی
  • تحریک انصاف نے مذاکرات کی آفرکو مسترد کردیا
  • پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی آفرکو مسترد کردیا
  • حکومت نے پی ٹی آئی کے مذاکرات کو کمزوری سمجھا ،زرتاج گل
  • حکومت نے پی ٹی آئی کے مذاکرات کو کمزوری سمجھا.زرتاج گل