غزہ میں پھر جنگ کے بادل ،حماس سے جھڑپ میں اسرائیلی فوجی ہلاک ،5 شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
غزہ /تل ابیب /دوحا (صباح نیوز /مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی کنارے میں کریک ڈائون کے نام پر ملٹری آپریشن کرنے میں مصروف اسرائیلی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنین میں ملٹری آپریشن کے لیے جانے والی ٹیم اور حماس کے درمیان گھمسان کی جھڑپ ہوئی۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اسٹاف سارجنٹ 20 سالہ لیام ہازی مارا گیا جب کہ دیگر5 اہلکار شدید زخمی اور زیر علاج ہیں‘ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جیسے ہی فوجی ٹیم جنین پناہ گزین کیمپ کی ایک عمارت میں داخل ہوئی پہلے سے موجود 2 بندوق برداروں نے فائرنگ کردی‘ جھڑپ کے بعد دونوں بندق بردار دوسری عمارت کے راستے فرار ہوگئے۔ دوسری طرف مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج نے10 ویں دن بھی آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔ جنین کیمپ کی عمارتوں کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے طولکرم کیمپ پر دھاوا بول دیا۔ دونوں کیمپوں سے دھماکوں کی آوازیں آتی رہیں۔ مزید برآں گزشتہ رات اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ میں 2 نوجوانوں کو جنین اور طولکرم کے اندر چھاپہ مار کارروائیوں کو روکے بغیر شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے ایک ہفتہ سے زیادہ عرصہ قبل جنین میں ایک نیا بڑا فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ترجمان اومر دوستری نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد غزہ میں حماس کی موجودگی کو ختم کرنا ہے‘ حکومت ایران کے اثر و رسوخ کے محور پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ اخبار یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اومر دوستری نے مزید کہا کہ اسرائیل جنگ مکمل طور پر ختم کرنے پر راضی ہو جائے گا اگر حماس غیر مسلح ہونے پر راضی ہو جائے اور محفوظ راہداری کے ذریعے غزہ سے نکل جائے‘ ہمارا مقصد یہ ہے کہ حماس مزید غزہ میں موجود نہ رہے‘ اگر یہ ایک گولی چلائے بغیر ہو سکتا ہے تو یہ بہت اچھا ہے‘ اگر ایسا ممکن نہ ہوا تو ہم دوبارہ جنگ شروع کریں گے۔ ایک فلسطینی ایڈوکیسی گروپ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے چوتھے تبادلے میں ہفتے کے روز اسرائیل 3 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ فلسطینی قیدیوں کے کلب کی ترجمان امانی سرہنے نے جمعے کو فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ 3 اسرائیلی نظربندوں کے بدلے آج ہفتے کو90 قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گا جن میں سے 9 عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں اور ان میں سے81 کی طویل سزائیں ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ قطر میں حماس کونسل کے سربراہ محمد اسماعیل درویش اور دیگر رہنمائوں سے ملاقات کی ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں حماس کونسل کے سربراہ محمد اسماعیل درویش اور کونسل کے اراکین سے ملاقات میں غزہ کے حالات اور جنگ بندی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس ملاقات سے پہلے قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات کی تھی۔انہوں نے اس ملاقات میں ایران اور قطر کے باہمی روابط اور تعاون نیز مسئلہ فلسطین، غزہ کی صورتحال اور شام کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج نے
پڑھیں:
صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم کو آئندہ ہفتے وائٹ ہاؤس مدعو کر لیا
ویب ڈیسک _ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو کو آئندہ ہفتے وائٹ ہاؤس مدعو کر لیا ہے۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق وائٹ ہاؤس اور وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم آئندہ ہفتے واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کریں گے۔
وزیرِ اعظم نیتن یاہو صدر ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے دوران امریکہ کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنما ہوں گے۔
نیتن یاہو کے دفتر نے وائٹ ہاؤس سے آنے والا خط میڈیا کو جاری کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ اسرائیل اور اس کے پڑوسیوں کے درمیان قیامِ امن سمیت دونوں ممالک کے مشترکہ مخالفین کا مقابلہ کرنے کے امور پر تبادلۂ خیال کرنا چاہتے ہیں۔
صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان چار فروری کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات متوقع ہے۔
";
//parse XFBML, since it is not nativelly operative onload
if (!fbParse()) {
var c = 0,
FBParseTimer = window.setInterval(function () {
c++;
if (fbParse())
clearInterval(FBParseTimer);
if (c === 20) { //5s max
thisSnippet.innerHTML = "Facebook API unsuccessful to initialize.”;
clearInterval(FBParseTimer);
}
}, 250);
}
}
};
thisSnippet.className = "facebookSnippetProcessed”;
thisSnippet.style = "display:flex;justify-content:center;”;
if (d.readyState === "uninitialized” || d.readyState === "loading”)
window.addEventListener("load”, render);
else //liveblog, ajax
render();
})(document);
دونوں رہنماؤں کے درمیان گزشتہ برس بھی ملاقات ہوئی تھی جب نیتن یاہو نے دورۂ امریکہ کے دوران ٹرمپ کی رہائش گاہ مارا لاگو جا کر ان سے ملاقات کی تھی۔
وزیرِ اعظم نیتن یاہو ایسے موقع پر واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کریں گے جب امریکہ، قطر اور مصر کی ثالثی کے نتیجے میں اسرائیل اور فلسطینی عسکری تنظیم حماس کے درمیان 15 ماہ کی لڑائی کے بعد رواں ماہ ہی جنگ بندی ہوئی ہے۔
جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کے پاس موجود یرغمالوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل اپنی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کو آزاد کر رہا ہے۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے جولائی 2024 میں ڈونلڈ ٹرمپ سے مارا لاگو میں ملاقات کی تھی۔
جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے اب تک مجموعی طور پر سات یرغمالی خواتین کو رہا کیا ہے جب کہ اسرائیلی جیلوں سے لگ بھگ 300 قیدی رہا ہو چکے ہیں۔
غزہ جنگ کا آغاز سات اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر دہشت گرد حملے کے بعد ہوا تھا۔ امریکہ اور بعض یورپی ممالک حماس کو دہشت گرد قرار دیتے ہیں۔
اسرائیلی حکام کے مطابق حماس کے حملے میں 1200 افراد ہلاک اور 250 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔ اسرائیل کی جانب سے جوابی کارروائی میں حماس کے زیرِ کنٹرول غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 47 ہزار سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس خبر میں شامل بیشتر معلومات خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس سے لی گئی ہیں۔