پہلا گھر خریدنے پر 5 کروڑ تک چھوٹ دی جائے، آباد
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈ ڈویلپرز ایسوسی ایشن (آباد)نے جایداد کی خرید و فروخت پر تجاویز دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پہلا گھر خریدنے والوں کو 5 کروڑ روپے تک کی چھوٹ دی جائے۔چیئرمین آباد ایس ایم نبیل نے بیان میں کہا کہ آباد نے جایداد کی خرید و فروخت کا طریقہ کار آسان کرنے کی تجاویز دے دی ہیں، پراپرٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ آباد کی تجویز ماننے سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں 300 گنا اضافہ ہوسکتا ہے، پہلا گھر خریدنے والوں کو 5 کروڑ روپے تک کی چھوٹ دی جائے، ڈھائی کروڑ روپے کی پراپرٹی خریدنے والوں سے پوچھ گچھ نہ کی جائے۔ایس ایم نبیل نے کہا کہ اہل ٹیکس فائلرز پرکافی وسائل کی شرط لگانے سے پراپرٹی سیکٹر متاثر ہوگا، کافی وسائل کی شرط میں کیش اور مساوی کیش کو شامل کیا جائے جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی شرائط سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری رک جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس میں بڑا اضافہ کر دیا گیا
اسلام آباد میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس میں بڑا اضافہ کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ، اضافے کا اطلاق آج 14 اپریل سے ہو گیا۔
1000 سی سی تک کی گاڑی کی ٹرانسفر فیس 1200 روپے سے بڑھا کر 2750 روپے ، 1000 سے 1800 سی سی تک کی گاڑیوں کی فیس 2000 سے 5500 ، جبکہ 1800 سی سی سے زائد گاڑیوں کی منتقلی فیس 3000 سے بڑھا کر 11 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔حکام کے مطابق پہلی مرتبہ الیکٹرک گاڑیوں پر بھی ٹرانسفر فیس عائد کر دی گئی ہے۔ 50 کلو واٹ تک کی الیکٹرک گاڑی کی منتقلی پر 2500 روپے ، 50 سے 100 کلو واٹ پر 5500 جبکہ 100 کلو واٹ سے زائد الیکٹرک گاڑی پر 10 ہزار روپے کی فیس لاگو کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں 200 سی سی تک کی موٹر بائیک کی فیس 150 روپے سے بڑھا کر 550 روپے، 200 سے 400 سی سی کی فیس 1000 اور400 سی سی سے زائد موٹر بائیک کی منتقلی فیس 1500 روپے مقرر کر دی گئی۔تمام فیسیں وزارتِ خزانہ کے مقرر کردہ اکاونٹ میں جمع کروائی جائیں گی۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹرانسفر سے پہلے نئی فیسوں کا خیال رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی یا مالی پریشانی سے بچا جا سکے۔