کراچی: جنوری میں 45افراد کوگولیاں مارکرقتل کیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نئے سال کے پہلے مہینے میں کراچی میں5 خواتین سمیت 45 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے سال کا پہلا مہینہ ہی کراچی والوں پر بھاری رہا، جنوری کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 45 سے زاید افراد جاں بحق ہوئے، پولیس کا کہنا تھا کہ 20 جنوری کو سب سے زیادہ یعنی 7 افراد جان بحق ہوئے جبکہ 24 جنوری کے دن مختلف فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد لقمہ اجل بنے۔ رپورٹ میں بتایا گیا جنوری میں مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر 5 شہری جان سے گئے، شہر میں لڑائی جھگڑوں اور دشمنی کی وجہ سے بھی فائرنگ ہونے سے زیادہ شہری قتل ہوئے۔ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ کراچی میں فائرنگ سے جان بحق ایک خاتون سمیت 7 افراد کی شناخت نہ ہونے پر ان کی میتوں کو ایدھی سرد خانے میں رکھا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
موٹروے پولیس نے 5 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات،2 لاکھ 30 ہزار روپے مالک کے حوالے کر دی
موٹروےپولیس سنٹرل زون نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے قومی شاہراہ سے ملنے والے5لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات اور 2 لاکھ 30ہزار مالک کے حوالے کر دیے۔
ترجمان موٹر وے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ساہیوال کے قریب فاروق نامی شہری کی گاڑی ٹائر پنکچر ہوگیا تھا
ٹائر تبدیل کرتے ہوئے زیورات اور نقدی قومی شاہراہ ہر بھول گیا۔
ترجمان نے کہا کہ شہری نے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر بیگ گمشدگی کی اطلاع دی، موٹروے پولیس نے قومی شاہراہ پر بیگ ڈھونڈ کر مالک کے حوالے کر دیا جس پر قیمتی بیگ مل جانے کے بعد شہری نے موٹروےپولیس کی ایمانداری کی تعریف کی۔