پاکستانی تاریخ میں پہلی بارگورنر سندھ کامران ٹیسوری کا خطبہ جمعہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گورنر سندھ نے خطبہ جمعہ دیا ۔کامران ٹیسوری نے عید گاہ شریف گراؤنڈ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے روحانیت پر خطاب بھی کیا۔ اجتماع جمعہ میں پیر حسان حسیب الرحمن، مفتی سہیل رضا امجدی، مفتی عامر اور دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔عید گاہ شریف اجتماع میں گورنر سندھ نے ملک و قوم کی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سونے کی قیمتوں نے تاریخ رقم کر دی، مقامی و عالمی سطح پر پھر اضافہ
سونے کی قیمتوں نے تاریخ رقم کر دی، مقامی و عالمی سطح پر سونا ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔24 قیراط فی تولہ سونا 1800 روپے بڑھ کر پہلی بار 3 لاکھ 40 ہزار 6 سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے بڑھ کر پہلی بار 2 لاکھ 92 ہزار 9 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر بڑھ کر پہلی بار 3236 ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔