جاز نے جدید ڈیجیٹل ایکسپیریئنس سینٹر متعارف کرادیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر) کراچی میں جاز کے جدید ایکسپیریئنس سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔یہ ایکسپیریئنس سینٹر جاز کی ڈیجیٹل شناخت کا عکاس ہے، جہاں جدید اور متحرک ورک اسپیس تخلیق کیا گیا ہے تاکہ ٹیم ورک، اختراعات اور باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ جاز کی ڈیجیٹل ورک پلیس حکمتِ عملی کے تحت یہاں بزنس سینٹر، دفاتر، کیفے، کانفرنس رومز اور جدید ورک اسپیس موجود ہیں، جو فزیکل اور ورچوئل کام کے لیے موزوں ہیں۔افتتاح کے موقع پر جاز کنزیومر ڈویژن کے صدر کاظم مجتبیٰ نے کہا کہ”یہ سینٹر بدلتے ہوئے کام کے انداز کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بہتر اور جدید ماحول فراہم کرتا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف ہماری جدت پسندی میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان کو مزید ڈیجیٹل اور مربوط بنانے کے ہمارے عزم کو بھی تقویت ملے گی۔ جاز میں ہم جدید ڈیجیٹل سہولتوں کو انسانی ضروریات کے مطابق ڈھال کر صارفین کا تجربہ بہتر بنا رہے ہیں۔”جاز نے اس سینٹر میں اسپیشل افراد کے لیے بھی قابلِ رسائی خصوصی اقدامات کیے ہیں تاکہ سب کے لیے مساوی، جامع اور پائیدار کام کی جگہ فراہم کی جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کم عمرونوجوان صارفین میں محفوظ ڈیجیٹل عادات کے فروغ کیلئے ٹک ٹاک نے والدین کے کنٹرول کا فیچرمتعارف کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) کم عمر و نوجوان صارفین میں محفوظ ڈیجیٹل عادات کے فروغ کیلئے ٹک ٹاک نے والدین کے کنٹرول کا فیچر متعارف کروایا ہے۔ جس کا مقصد آن لائن رویہ جات کا فروغ اور کم عمر و نوجوان صارفین کیلئے محفوظ تر پلیٹ فارم کو یقینی بنانا ہے۔ ٹک ٹاک ایپ کی جانب سے متعارف کروائے گئےفیملی پیئرنگ فیچر سے والدین اپنے کم عمر اور نوجوان بچوں کی آن لائن مصروفیات کی نگرانی کر سکیں گے ۔ اس کے علاوہ اس میں والدین کو ایپ کے استعمال کے اوقات مقرر کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا تاکہ تعلیمی اور دیگر مصروفیات کے اوقات میں بچے ٹک ٹاک استعمال نہ کرسکیں ۔ مزید برآں والدین اپنےبچوں نیٹ ورک میں شامل دیگر صارفین کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پلیٹ فارم کے نامناسب استعمال کے بارے میں شکایات بھی درج کروا سکیں گے ۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ ٹک ٹاک میں متعارف کرائے گئے نئے ٹول میں 15 سے زیادہ خصوصیات شامل ہیں جن میں تحفظ ، پرائیویسی اور ڈیجیٹل فلاح بہبود کے اقدامات بھی شامل ہیں ۔واضح رہے کہ ٹک ٹاک ایپ کم عمر اور نوجوان بچوں میں صحت مندانہ ڈیجیٹل سرگرمیوں کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے جس کیلئے بین الاقوامی شراکتداروں سے بھی اشتراک کیا جائے گا تاکہ آن لائن مصروفیات کو محفوظ تر بنایا جا سکے۔\395