طبی وجراحی آلات کی برآمدات میں 4 فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی (کامرس رپورٹر) ملک سے طبی وجراحی آلات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک اورادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں طبی وجراحی آلات کی برآمدات سے ملک کو234.35ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں طبی وجراحی آلات کی برآمدات سے ملک کو226.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں طبی وجراحی ا لات کی برا مدات مالی سال کی
پڑھیں:
گھی ، تیل ، چینی، چاول چکن سمیت 9 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد : ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ گھی ، تیل ، چینی، چاول چکن سمیت 9 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.36 فیصد کمی دیکھی گئی، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح میں بھی 0.44 فیصد کمی ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 9 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 16 میں کمی جبکہ 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 4روپے 93پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،چینی کی فی کلو قیمت 150روپے سے تجاوز کرگئی،رپورٹ کے مطابق چکن فی کلو 4 روپے 9 پیسے، کیلے فی درجن 5 روپے 89 پیسے مہنگے ہوئے، چاول ، کوکنگ آئل، گھی، بیف کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں 16 فیصد، پیاز 12 فیصد اور انڈوں میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔