سہ فریقی ون ڈے سیریز کیلیے فول پروف سکیورٹی کی حکمت عملی تیار
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
اسلام آ باد(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ فریقی ون ڈے کرکٹ سیریز کے لیے فول پروف سکیورٹی کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔وفاقی حکومت نے 3 ملکی ون ڈے سیریزکے لیے پاک فوج اور رینجر زتعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری سے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج اور انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت رینجرزکی تعیناتی ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈکی درخواست پر سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان میں سہ فریقی ون ڈے سیریز کا آغاز 8 فروری سے ہوگا جس کے فوری بعد ملک میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی منعقد ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مسلم لیگ (ن) کا عوامی رابطہ مہم کیلیے لاہور میں سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ
پاکستان مسلم لیگ ن نے عوامی رابطہ مہم میں بہتری کے لیے لاہور میں سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کو مسلم لیگ (ن) کے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ عوامی رابطہ مہم کیلیے نصیر آباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ پارٹی آفس بنانے کےلیے پارٹی قیادت سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق آٹھ کروڑ کی لاگت سے نصیرآباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سیکرٹریٹ میں تبدیل کیا جائے گا، لاہور سیکرٹریٹ میں ضلعی و مقامی رہنماؤں کے دفاتر میٹنگ رومز بنائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹریٹ کے لیے فنڈز کا فی الحال کھوکھر فیملی از خود انتظام کرے گی، لاہور میں ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ ہی مرکزی قیادت کی سرگرمیوں کا محور ہے۔
لاہور سیکرٹریٹ بننے سے رہنماوں اور کارکنان میں فاصلہ کم ہوگا جس سے کو پارٹی مزید منظم ہو سکے گی۔