Jasarat News:
2025-04-15@06:44:32 GMT

امریکا میں ہر 34 سیکنڈ میں ہارٹ اٹیک سے ایک شخص ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

امریکا میں ہر 34 سیکنڈ میں ہارٹ اٹیک سے ایک شخص ہلاک

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ماہرین نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا میں ہر 34 سیکنڈ میں کوئی نہ کوئی دل کی بیماری سے مر جاتا ہے۔ رپورٹ نے امریکا میں دل کی بیماری کو موت کی سب سے بڑی وجہ کے طور تصدیق کیا جس کی روک تھام باآسانی کی جاسکتی ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے صدر کیتھ چرچ ویل نے کہا کہ یہ میرے لیے تشویشناک اعدادوشمار ہیں اور انہیں ہم سب کے لیے تشویشناک ہونا چاہیے کیونکہ اس بات کا امکان ہے کہ جن لوگوں کو ہم اس مرض میں کھودیتے ہیں ان میں سے بہت سے ہمارے دوست اور پیارے ہوتے ہیں۔ دل کی بیماری اور فالج کے تازہ اعدادوشمار نے دستیاب ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کیا ہے جو کہ 2022 ء میں دل کی بیماری سے 9لاکھ 41ہزار 652امریکیوں کی اموات کو ظاہر کرتا ہے۔ 2022 ء کے سی ڈی سی ڈیٹا میں دل کی بیماری سے ہونے والی اموات کی تعداد، کینسر، حادثات اور کوروناوائرس سے ہونے والی اموات سے زیادہ تھی۔ کیتھ چرچ ویل نے کہا کہ بہت زیادہ لوگ دل کی بیماری اور فالج سے مر رہے ہیں جو کہ دنیا میں موت کی پانچویں بڑی وجہ ہے۔ یہ دونوں حالتیں تمام کینسر اور حادثاتی اموات سے زیادہ لوگوں کو ہلاک کرتی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دل کی بیماری

پڑھیں:

پشاور میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی مذہبی شخصیت دوران علاج جاں بحق

پشاور کے علاقے پشتخرہ اچینی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے قاری شاہد بھی جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ ہفتے پشتخرہ اچینی میں مولانا اعجاز عابد کو ساتھی سمیت دو ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں اعجاز عابد جاں بحق اور قاری شاہد شدید زخمی ہوئے تھے۔

قاری شاہد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج رہے اور دوران علاج چل بسے۔

قاری شاہد کی نماز جنازہ سفید ڈھیری جنازہ گاہ نوی کلی میں ادا کی گئی جس میں پشاور بھر سے اہل سنت والجماعت انٹرنیشنل ختم نبوت اور جے یو ائی کے کارکنوں مدارس کے طلبا سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر اہل سنت والجماعت کے رہنماؤں سمیت دیگر مذہبی شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر امن لوگ ہیں علماء کے پے درپے جنازے کب تک اٹھاتے رہیں گے، ہم کسی صورت علماء کے خون کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے علماء کے قاتلوں کو گرفتار کریں اور فوری طور پر ان کو کیفر کردار تک پہنچا کر سزائیں دیں تاکہ علماء کہ حلقوں میں پیدا ہونے والی تشویش کی لہر ختم ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

  • پرانا گولیمار یونائیڈ کالونی میں 13 سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی
  • وفاقی پولیس کو مطلوب ملزم سفیان زاہد کو یو اے ای جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا
  • مظفر گڑھ، ماموں اور کزن کی جنسی زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی 17سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی
  • توشہ خانہ 2 کیس، اڈیالہ جیل میں آج ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی
  • پشاور میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی مذہبی شخصیت دوران علاج جاں بحق
  • اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی، خطرناک ڈکیت ہلاک
  • کراچی، ہیوی ٹریفک سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، ٹرالر کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق
  • بھارت اور نیپال میں شدید بارشیں، تقریباﹰ سو افراد ہلاک
  • سادہ خون کا ٹیسٹ ہزاروں دل کے دورے کو روکنے میں مددگار
  • کراچی، آج گرمی بڑھنے، پارہ 38 پر پہنچنے، شدت 41 درجے کی محسوس ہونے کا امکان