Jasarat News:
2025-04-15@06:38:30 GMT

امریکی فوج کا شام میں القاعدہ رہنما ہلاکت کا دعویٰ

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں القاعدہ سے منسلک گروہ حراس الدین کا ایک سینئر رہنما امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا ۔ شمال مغربی شام کے جس علاقے میں امریکا نے کارروائی کی ، وہ شام کے عبوری صدر احمد الشرع کے عسکری دھڑے ہیئت تحریر الشام کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ سینٹ کوم کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ امریکی فورسز نے شمال مغربی شام میں ایک ہدف کو ٹھیک نشانہ بنایا جس میں حراس الدین کے سینئر رہنما محمد صلاح زبیر کو ہلاک کردیا گیا۔ برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق صلاح زبیر کی گاڑی اس وقت امریکی ڈرون کا نشانہ بنی جب وہ سرمداادلب شاہراہ پر سفر کر رہے تھے۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب چند روز قبل ہی حراس الدین نے عبوری صدر احمد الشرع کے حکم پر تنظیم تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سیرین آبزرویٹری کے مطابق تنظیم نے ہیئت تحریر الشام کے ساتھ مسلح تصادم سے بچنے کے لیے تنظیم کی تحلیل کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ ہیئت تحریر الشام بھی 2016 ء تک القاعدہ کی شاخ تھی، تاہم پھر اس نے راہیں جدا کر لی تھیں۔ امریکا میں قائم سائٹ انٹیلی جنس گروپ کے مطابق حراس الدین کی بنیاد 2018 ء میں رکھی گئی تھی۔ امریکا نے 2019 میں حراس الدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا اور اس کے کئی رہنماؤں کی گرفتاری میں مدد دینے پر انعامات کی پیش کش کی تھی۔ امریکا نے گزشتہ سال اگست اور ستمبر میں شمال مغربی شام میں گروہ کی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے پے در پے فضائی حملے کیے تھے۔امریکا ہیئت تحریر الشام کو اب بھی دہشت گرد گروپ قرار دیتا ہے،جب کہ اس نے گزشتہ برس اسد ی حکومت کے خاتمے کے بعد تنظیم پر سے کچھ پابندیاں اْٹھا لی تھیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہیئت تحریر الشام حراس الدین

پڑھیں:

نواز الدین صدیقی کی نئی فلم کا سنسنی خیز ٹیزر جاری، فلم کب ریلیز ہوگی؟

بالی ووڈ کے اداکار نوازالدین صدیقی کی نئی فلم ’کوسٹاؤ‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ ٹیزر ایک سنسنی خیز اور دل کو چھو لینے والی کہانی بیان کرتا ہے جس میں نواز الدین صدیقی ایک خطرناک اسمگلر کے خلاف لڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔

فلم کی ہدایتکاری سیجل شاہ نے کی ہے اور یہ 1990 کی دہائی میں گوا میں سونے کی اسمگلنگ کے خلاف لڑنے والے بہادر کسٹمز آفیسر کوسٹاؤ فرنینڈس کی حقیقی زندگی سے متاثر کہانی ہے۔

نوازالدین صدیقی فلم میں ایک اصول پسند افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو سفید یونیفارم میں جرائم اور بدعنوانی کے خطرناک جال میں قدم رکھتے ہیں۔ ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح وہ گوا کے سب سے طاقتور اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف تنہا لڑتے ہیں۔

 اس پروجیکٹ کو ونود بھنوشالی، کملیش بھنوشالی، بھاویش منڈالیا، سیجل شاہ، شیام سندر اور فیض الدین صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم بھنوشالی اسٹوڈیوز لمیٹڈ اور بمبئی فیبلز موشن پکچرز کی مشترکہ پیشکش ہے۔ اس فلم میں اداکارہ پریا باپت بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔

یاد رہے کہ سب کے پسندیدہ اداکار نوازالدین صدیقی جلد ’رات اکیلی ہے 2‘ میں بھی نظر آئیں گے، جو 2020 کی تھرلر فلم کا سیکوئل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز الدین صدیقی کی نئی فلم کا سنسنی خیز ٹیزر جاری، فلم کب ریلیز ہوگی؟
  • یوکرینی شہر سومی پر روسی حملے اور بچوں سمیت شہریوں کی ہلاکت کی مذمت
  • ساحر حسن منشیات برآمدگی کیس: مقدمے کا عبوری چالان عدالت میں پیش
  • یمن میں مشتبہ امریکی فضائی حملے، حوثیوں کا ڈرون مار گرانے کا دعوی
  • تاج محل کا حقیقی وارث ہونے کا دعویٰ، شہری نے سب کو حیران کر دیا
  • اڈیالہ جیل میں امریکی پاکستانیوں کے گروپ کی عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی، انگریزی روزنامے کا دعویٰ
  • بنگلہ دیش نے اسرائیل کے سفر کی پابندی دوبارہ لگادی
  • ٹرمپ ٹیرف مضمرات
  • پاکستانی مزدورں کی ہلاکت، وزیر اعظم شہباز شریف کا ایران سے کارروائی کا مطالبہ
  • دنیا پر ٹرمپ کا قہر