Express News:
2025-02-01@00:46:45 GMT

عالمی بینک کی دس سالہ سرمایہ کاری

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

پاکستان کی حکومت نے اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کی طرف سے 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے پاکستان بلندیوں کو چھوئے گا۔ اس سے چند یوم قبل ’’ اڑان پاکستان‘‘ منصوبے کا افتتاح کیا گیا تھا۔ بلندیوں کو چھونے کا مقصد اڑان بھرنا ہوتا ہے، اب یہ نہیں معلوم کہ دونوں مدوں کے تحت الگ الگ اڑان بھری جائیں گی۔ البتہ عالمی بینک کی سرمایہ کاری جوکہ 10 سال کے لیے ہوگی، اس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عام آدمی کی معاشی حالت بدل سکتا ہے۔

10 برس کو ابھی سے شروع کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ بات وہی پرانی ہے۔ البتہ بلندیوں پر لے جانے کا مقصد اگر 10 برس میں سے سابقہ عادت کے مطابق جیساکہ عالمی بینک ہر سال ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر تک فنڈز مختلف شرائط، اونچی شرح سود کے ساتھ فراہم کرتا ہے تو یہ رقم اس وقت حجم میں بلند دکھائی دے گی جب اس کو کل جمع کر کے بیان کریں گے یعنی تقریباً 20 ارب ڈالر کے قریب بنتی ہے۔

 لہٰذا کسی شد و مد میں رہے بغیر کہ تقریباً اندازہ ہے کہ یا تخمینہ کو چھوڑکر اس مرتبہ آیندہ 10 برسوں کے لیے مجموعی رقم کو بالکل واضح صاف بیان کر دیا گیا ہے۔ یہ آئی ایم ایف ہی ہے کہ وہ لگی لپٹی رہنے دیتا ہے بعد میں جب قرض میں پھنسی ہوئی کوئی حکومت پھنس جاتی ہے تو وہ اپنی تشریح سامنے لا کر اس ملک کو مزید شکنجے میں پھنسا لیتا ہے، لیکن ورلڈ بینک نے بات صاف کر دی ہے۔ البتہ یہ حقیقت ہے کہ ترقی پذیر ممالک کی سادہ لوحی ہے کہ وہ ان اداروں کو اپنا مخلص سمجھ بیٹھے ہیں۔

پاکستان بننے کے کچھ عرصے بعد عالمی بینک نے پاکستان کو امداد کے نام پر یا پروجیکٹ فنڈ کے نام پر قرض فراہم کرنا شروع کیا۔ البتہ یہ رقوم پہلے 3 سال کے تخمینے پر مبنی ہوا کرتی تھیں، لیکن اس مرتبہ 10 سال کے دورانیے کو سامنے رکھا گیا ہے۔ یہ پاکستان کے لیے اس وقت انتہائی بہتر ثابت ہو سکتا ہے جب حکومتی ٹیم چاہے اس کا تعلق کسی بھی آنے جانے والی حکومت سے ہو انتہائی مخلص اور ماہرانہ طریقوں کو اپنا کر کام کرتی ہے۔

قرض کسی منصوبے کے لیے لیا جائے وہ بذات خود بدتر نہیں ہوتا بشرطیکہ منصوبے کے مقاصد کی تکمیل کے لیے ہو۔ منصوبے کی مدت تکمیل کو سامنے رکھ کر اس کی پلاننگ کی گئی ہو۔ البتہ موجودہ حکومت اس کے مثبت اور بہتر نتائج کے حصول کے لیے ایسے حکام، افسران اور ماہرین پر مشتمل ٹیم کو متعین کرے جن کی مدت ملازمت یا کنٹریکٹ میں کم از کم 11 سے 12 سال باقی رہتے ہوں تاکہ وہ لوگ دلجمعی سے اس فنڈ کے استعمال کے لیے کام کر سکیں۔

کیونکہ صرف قرض حاصل کرتے رہنا اور اس سے کام چلانا، اس سے نہ معیشت بہتر ہوتی ہے نہ ہی عوام کی معاشی حالت بہتر ہوتی ہے۔ آئی ایم ایف سے بھی قرض لے رہے ہیں اس کے ساتھ دیگر اداروں سے بھی قرض حاصل کرتے رہیں گے تو معاشی حالت کو قرض میں وہ بھی جس میں شرح سود کا نقصان دہ پہلو بھی موجود ہو، ایسے قرض سے کس طرح عوام کی معاشی حالت میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ البتہ پہلے کی اور بات تھی جب پاکستان کو عالمی بینک نے کئی ترقیاتی، توانائی کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے فنڈز کے ساتھ مشینری، ٹیکنالوجی اور ماہرین فراہم کیے تھے جن کی بنیاد پر ہم نے بہت سے ترقیاتی پروجیکٹ مکمل کیے۔

سندھ طاس معاہدہ ہو یا منگلا و تربیلا اور دیگر ڈیمز کی تعمیر و ترقی ان تمام کے لیے عالمی بینک کا تعاون حاصل رہا ہے، لیکن اب خاص وجوہات کی بنا پر ایسے پروگرام لائے جا رہے ہیں جن سے برائے نام ہی معاشی اصلاحی مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ معیشت کی اصلاح جب ہوتی اور جب کہیں جا کر عوام کی حالت بدلتی جب پاکستان کو دیگر ممالک کی طرح بڑے بڑے صحرا، ریگستانی علاقے، پتھریلے علاقے، دور دراز پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے فنڈز کا اجرا کیا جاتا جس سے غربت میں خاتمے کے عارضی اقدامات کے بجائے مستقل حل تلاش کیا جاتا۔ وقتی طور پر امداد دینا، عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے کچھ پروجیکٹ تو مکمل کرنے میں تعاون کرنا یہ سب باتیں اچھی ہیں لیکن ان کا مکمل حل نکالنا اصل ہے۔

بعض علاقوں میں نہری نظام ہونے کے باوجود یہ شکایات عام ہیں کہ نہر کے آخری علاقوں میں پانی نہیں پہنچتا یا جس مقدار میں پانی کی ضرورت ہوتی ہے وقت ضرورت اس قدر پانی میسر نہیں آتا۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ اب گیس کی لوڈ شیڈنگ کے علاوہ پینے کا پانی، اس کی قلت، اس کے بحران کی طرف تیزی سے جا رہے ہیں۔ زرعی مقاصد کے لیے پانی کی فراہمی کے لیے پروجیکٹ بنانا، اس کے ذریعے غیر کاشت رقبے کو قابل کاشت بنانا، پن بجلی کی پیداوار میں کئی گنا اضافہ کرنا، تیل و گیس کے نئے ذخائر کی تلاش کے لیے منصوبہ بندی کرنا اس کے لیے فنڈز کی فراہمی اور اس کا اس طرح سے استعمال کہ جس سے عام آدمی کی حالت مستقل بنیادوں پر حل ہو کر رہے، جبھی بہتری آ سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی معاشی حالت عالمی بینک عوام کی کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

 وزیراعظم شہباز شریف کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیراعظم  شہباز شریف نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی امریکہ سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار جینٹری بیچ کی قیادت میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کی سرمایہ کاری کی وسیع استعداد اور امید افزا اقتصادی صلاحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان میں کاروباری مواقع میں گہری دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے سازگار کاروباری ماحول، تیز تر و پائیدار عملدرآمد اور مضبوط ادارہ جاتی تعاون کو یقینی بنا کر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔  پاکستان کے سٹریٹجک جغرافیائی محل وقوع، ہنر مند، باصلاحیت اور نوجوان افرادی قوت اور تیزی سے پھیلتی ہوئی کنزیومر مارکیٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے ہوئے وزیراعظم نے عالمی سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر ملک کے منفرد منظر نامے کا ذکر کیا.

پاک بحریہ کے جہاز یمامہ کا جدہ کا دورہ،دو طرفہ مشق میں شرکت ، کمانڈنگ افسر کی سعودی عرب کی قیادت سے ملاقاتیں

 جینٹری بیچ نے پاکستان کی بے پناہ اقتصادی صلاحیت کی تعریف کی اور کان کنی و معدنیات، قابل تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ٹیکنالوجی سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے متنوع مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی سے آگاہ کیا۔  انہوں نے حکومت کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کو سراہا اور ملک کی مستقبل کی ترقی کی رفتار پر اعتماد کا اظہار کیا۔

 یہ اعلیٰ سطحی انگیجمنٹ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے، پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور پاکستان کے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے حکومت کی فعال کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔

افسوس میرے سوالات کی وجہ سے مجھے سیاسی پارٹی سے جوڑ دیا جاتا ہے،جسٹس مسرت ہلالی

 ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت علی پرویز ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے خام مال اور دیگر اشیاء کو عالمی معیار کے مطابق لایا جائے، وزیراعظم
  • پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ، جینٹری بیچ
  • امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، جینٹری بیچ
  • وزیراعظم سے عالمی سرمایہ کار وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال
  • میں یہاں مذاکرات کے لیےنہیں، کاروبار کے لیے آیا ہوں:جینٹری بیچ
  • بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ جو کچھ کیا وہ مناسب نہیں تھا، جنیٹری بیچ
  •  وزیراعظم شہباز شریف کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات
  • امریکی سرمایہ کاری وفد کی پاکستان آمد، کئی معاہدے
  • چیلنجز سے نمٹنے کیلیے 20 ارب ڈالر کا قرض ناکافی، عالمی بینک