Jasarat News:
2025-02-01@00:45:53 GMT

پاک بحری نے 240 ملین روپے کی شراب قبضے میں لے لی

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

پاک بحری نے 240 ملین روپے کی شراب قبضے میں لے لی

قبضے میں لی گئی 240 ملین روپے سے زائد مالیت کی غیر قانونی شرا ب میڈیا کو دکھا ئی جا رہی ہے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاک بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور اے این ایف نے مشترکہ میری ٹائم آپریشن میں 240 ملین روپے سے زائد مالیت کی غیر قانونی شرا ب قبضے میں لے لی ۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نیوی، پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی (PMSA) اور انسداد منشیات فورس (ANF) نے ایک مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن (JIBO) میں 240 ملین روپے سے زائد مالیت کی غیر قانونی شراب لے جانے والے ایک بے وطن بحری جہاز کو کامیابی کے ساتھ روک لیا۔یہ ممنوع سامان پاکستان میں غیر قانونی استعمال کرنا تھا، لیکن میری ٹائم فورسز کی جانب سے فوری اور فیصلہ کن کارروائی کر تے ہوئے اس کی تقسیم کو روک دیا۔ یہ آپریشن غیر قانونی اسمگلنگ کی سرگرمیوں سے نمٹنے اور سمندری قانون کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ایجنسیوں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی کی نشاندہی کرتا ہے۔ضبط شدہ شراب کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن پاکستان نیوی، پی ایم ایس اے اور اے این ایف کی غیر قانونی تجارت سے قومی پانیوں کی حفاظت اور پاکستان کی بحری سلامتی کی کوششوں کو تقویت دینے میں مؤثریت کو اجاگر کرتی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی غیر قانونی ملین روپے میری ٹائم

پڑھیں:

سی ڈی ڈبلیو پی: 259.68ارب روپے مالیت کے 16ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد(اے پی پی) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی)نے 259.68 ارب روپے مالیت کے 16 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے اور232.28ارب روپے مالیت کے 7 منصوبوں کو منظوری کیلئے ایکنک بھیج دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات و ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 259.68ارب روپے مالیت کے 16 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔
عمران خان کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور کا استعفا منظور
پشاور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق علی امین گنڈا پور کے صوبائی صدر سے
مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن تسلیم کرلیا گیا جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے نوٹیفکیشن پردستخط کردئیے۔یہ استعفیٰ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر منظور کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل علی امین گنڈاپور کو صدر کے پی کے عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ جنید اکبر کو نیا صدر مقرر کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 12 لاکھ سے زائد مالیت کی اشیاء مالکان کے حوالے کردیں: موٹروے پولیس
  • پچھلے برس بانوے ملین سے زائد مسافروں نے دبئی ایئرپورٹ استعمال کیا
  • کراچی: غیر قانونی منی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھوں مالیت کی کرنسی برآمد
  • غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی برآمد
  • پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن، 8 ماہی گیروں کو بچا لیا
  • پاکستان کو میری ٹائم شعبے میں سالانہ 5 ہزار ارب کا نقصان، کوئی بندرگاہ دنیا کی سرفہرست 60 پورٹس میں شامل نہیں
  • پی ایم ای ایکس میں 39.233 بلین روپے کے سودے
  • صرف 3651 فائلرز کی قابل ٹیکس آمدن 10 کروڑ سے زائد
  • سی ڈی ڈبلیو پی: 259.68ارب روپے مالیت کے 16ترقیاتی منصوبوں کی منظوری