سندھ سولر اور ونڈ انرجی کے وسائل سے مالامال ہے‘ناصر شاہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
جرمنی کا وفد صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ سے ملاقات کر رہا ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ سے جرمنی کے ایک وفد نے ملاقات کی اور اس موقع پر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مختلف آپشن پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر توانائی نے اس موقع پر انرجی ڈپارٹمنٹ کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور کہا کہ صوبہ سندھ سولر اور ونڈ انرجی کے وسائل سے مالامال ہے جس میں سرمایہ کاری کیلیے سنہری مواقع موجود ہیں۔ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار سندھ کے انرجی سیکٹرز میں منافع بخش سرمایہ کاری میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور اس سلسلے میں حکومت سے رجوع کررہے ہیں۔ انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو حکومت سندھ بھرپور تعاون اور معاونت فراہم کررہی ہے اور سرمایہ کاری کرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ سندھ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسی کے باعث ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں میں حکومت پر اعتماد اور بھروسے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ وزیر توانائی نے چیئرمین وفد کو بتایا کہ محکمہ توانائی سندھ حکومت کا 350 میگاواٹ کا سولر ہائبرڈ منصوبہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا منصوبہ ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وزیر توانائی سرمایہ کاری
پڑھیں:
اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کیلئے تمام سہولیات ایک جگہ دستیاب ہوں گی، جمیل قریشی
سیکریٹری اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) جمیل قریشی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو اب سرمایہ کاری کے لیے تمام سہولیات ایس آئی ایف سی میں ایک جگہ دستیاب ہوں گی۔
اسلام آباد میں اوورسیز ہاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب میں جمیل احمد نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ون ونڈو آپریشن ملے گا، کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
جمیل قریشی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بزنس پروپوزل کے ساتھ ایس آئی ایف سی آئیں یا ای میل کریں، وعدہ کرتا ہوں 24 گھنٹے میں جواب ملے گا، ایس آئی ایف سی کا اپنا ویزہ ہے ویب سائٹ پر جائیں، ویزہ اپلائی کریں۔