Jasarat News:
2025-04-13@18:42:27 GMT

آپریزینگ آفیسر محمد اسماعیل کو فوری طورپر معطل

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کلکٹر آف کسٹم نے بے ضابطگی میں ملوث آپریزینگ آفیسر محمد اسماعیل کو فوری طورپر معطل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ (ویسٹ) کے ایک اپریزنگ آفیسر (BS-16) محمد اسماعیل کو بے ضابطگی کے جرم میں ملوث ہونے پر فوری طور پر معطل کر دیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی؛ ڈمپر جلانے کے مقدمات میں گرفتار 4 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

کراچی:

انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے 2 ڈمپرز جلانے کے 2 مقدمات میں 4 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو نیو کراچی پولیس نے 2 ڈمپر جلانے کے مقدمات میں 4 ملزمان کو پیش کیا، جن میں سید فردین، محمد منیب، محمد فہد اور محمد معاذ صدیقی شامل ہیں۔

دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ریمانڈ پیپر کے مطابق ملزمان نے پہلے پاور ہاؤس چورنگی پر ایک ڈمپر کو آگ لگائی اور پھر اسی وقت دوسرے ڈمپر کو ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر جلایا، کیا ایسا ممکن ہے؟ایک ہی وقت میں ملزمان 2 جگہوں پر کیسے ہوسکتے ہیں؟، کیا یہ سپر مین ہیں۔

تفتیشی افسر انسپکٹر سفیان نے کہا کہ ٹائپنگ کی غلطی ہوگئی ہے، میں ٹھیک کردیتا ہوں۔

تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت مطمئن نہیں ہوئی، جس پر عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ پولیس نے ملزمان کیخلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں دیے، جس کی بنیاد پر جسمانی ریمانڈ دیا جاسکے۔ عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ملزمان کے خلاف نیو کراچی تھانے میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت کا پانچ سال سے معطل خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ
  • افغانستان فوری طور پر دہشتگرد تنظیموں کو لگام ڈالے، وزیراعظم
  • ایرانی حکومت پاکستانیوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سزا دے، وزیراعظم کا مطالبہ
  • پی ایس ایل کا سنسنی خیز مقابلہ ‘کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی  
  • کراچی: ماں نے بیٹی کو زہر پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا، ملزمہ گرفتار
  • کراچی؛ ڈمپر جلانے کے مقدمات میں گرفتار 4 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
  • کراچی: سولجز بازار سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار
  • میں پاکستان کے 25 کروڑ عوام کا بھی کپتان ہوں: محمد رضوان
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں فوری سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع
  • کراچی میں ٹریفک حالات ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا: پیر محمد شاہ