کراچی ائیرپورٹ کوبین الاقوامی4ایف کیٹگری کا درجہ ملنے کاامکان
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مرکزی رن ویز کی تعمیر،تزئین وآرائش اورتوسیعی منصوبے کے بعد کراچی ائیرپورٹ کوبین الاقوامی 4ایف کیٹگری کا درجہ مل جائیگا۔منصوبے کی تکمیل کے بعد دنیا کے غیرمعمولی طورپربڑیحجم کے طیارے ائیربس 380 سمیت دیگرکراچی میں لینڈ کرسکیں گے۔ تعمیراتی منصوبے کے دوران ٹیکسی وے کی تعمیر،ٹیکسی وے کیوبیک کی تعمیر کے علاوہ اسٹیٹ آف ڈی آرٹ ائیرفیلڈ لائٹنگ کنٹرول،مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب بھی کی جائیگی،ڈیڑھ سال میں مکمل ہونے والے منصوبے کی تکمیل پر 8ارب 30کروڑ 50لاکھ روپیکی خطیررقم خرچ ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں سردی کی شدت میں کمی ، درجہ حرارت میں اضافہ
کراچی : شہر قائد میں سردی کی لہرمیں کمی آگئی، یخ بستہ ہواؤں کا زور ٹوٹنے کے سبب دن اور رات میں درجہ حرات میں اضافہ ہوگیا، کم سے کم پارہ 2.5 ڈگری اضافے سے14.5 اور زیادہ سے زیادہ 29.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق شہرکا کم سےکم پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.5 ڈگری اضافےسے 14.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ صبح کے اوقات میں ہلکی دھند کے باعث حد نگاہ 2 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی، ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے 3 روزکے دوران موسم خشک جبکہ راتیں خنک رہنے کی توقع ہے، آج کم سے کم پارہ 11سے13ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 28تا30ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔