کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے ،فیصل ندیم
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور اسے بھارتی قبضے میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، جسے ہر قیمت پر بھارت سے واپس لینا ہوگا۔ فیصل ندیم نے کہا کہ دنیا میں غلامی کا دور ختم ہو چکا ہے، بھارت کو خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے بلکہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت اور بنگلا دیش میں حسینہ واجد کی بے دخلی سے سبق سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار، کشمیر کی قانونی حیثیت ختم کرنے کے باوجود کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت نہیں نکال سکتی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جموں و کشمیر اور جونا گڑھ پر بھارت نے غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے، بیرسٹر سلطان
اسلام آباد میں نواب آف جونا گڑھ ا ور سابق گورنر سندھ نواب دلاور خانجی کی صاحبزادی عالیہ دلاور خانجی سے ملاقات میں ہر فورم پر دونوں ریاستوں کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے آواز بلند کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ جونا گڑھ دونوں میں بہت مماثلت ہے اور دونوں علاقوں پر بھارت نے غیر قانونی اور جابرانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے اسلام آباد میں نواب آف جونا گڑھ ا ور سابق گورنر سندھ نواب دلاور خانجی کی صاحبزادی عالیہ دلاور خانجی سے ملاقات میں ہر فورم پر دونوں ریاستوں کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے آواز بلند کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ عالیہ خانجی نے اس موقع پر کہا کہ بھارت نے تقسیم برصغیر کے وقت ریاست جموں و کشمیر اور ریاست جونا گڑھ پر اپنی قابض افواج کے ذریعے ناجائز قبضہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر اورجونا گڑھ ریاستوں پر بھارت کے غاصبانہ اور جابرانہ قبضے سے آزادی کیلئے مل کر جدوجہد کریں گے۔ کشمیر کی آزادی کیلئے بھی ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ عالیہ خانجی نے صدر آزاد کشمیر کو کراچی کے دورے کی دعوت دی اور صدر کو ریاست جونا گڑھ کا قومی نشان بھی پیش کیا۔